Chitral Times

اپر چترال میں تین غیر مقامی افراد میں کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں کورونا کے مذید تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں تینوں کا تعلق ڈاون ڈسٹرکٹ سے ہے۔ محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق اپر دیر سے تعلق رکھنے والے سید محمد اورنواز خان کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ دونوں محنت مزدوری کی غرض سے بونی میں مقیم ہیں۔ اسی طرح ایک خاتون مریضہ ذورم بی بی کا تعلق باجوڑ سے ہے جس کے خاوند بونی میں چکن کے کاروبا ر سے منسلک ہے اورچند دن پہلے خاوند کا کورونا رپورٹ بھی پازیٹیوموصول ہوئی تھی جس کی بنا پر گھر کے دیگرافراد کوبھی ٹیسٹ کیا گیا اور خاتون خانہ کی رپورٹ پازیٹیوموصول ہوئی۔

اس سے قبل اپر انتظامیہ نے دیر اپر سے تعلق رکھنے والے چاردیگرکورونا مریضوں کو ان کے آبائی شہر دیر اپر کیلئے روانہ کردیا ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے ریسکیو۱۱۲۲ایمبولینس کے زریعے مذکورہ مریضوں گل خان الدین ، زارشاد اللہ، علی رحمن اورحضرت حسین کوبونی سے رخصت کیا ۔

rescue upper chitral shifted covid 19 patients to their respective district upper dir
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36332