Chitral Times

اپر اورلوئیر چترال میں ٹائیگرفورس ڈے کے موقع پر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر اورلوئیر چترال میں بھی ٹائیگرفورس ڈے کے موقع پر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ لوئرچترال میں بلچ ائیرپورٹ کے ساتھ واقع میدان میں پودالگاکر مہم کا افتتاح کیا گیا ، مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کیا جبکہ ڈی پی او عبد الحی اورفوجی وسول افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکرنے مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او فارسٹ شوکت فیاض نے بتایا کہ مہم میں 19 لاکھ پودے لگائیں گے جبکہ 22 لاکھ پودے لوگوں کو مفت فراہم کریں گے اس کے علاوہ 70,000 پھلد ار پودے بھی لوگوں میں مفت تقسیم کریں گے جس میں پستہ اور بادام بھی شامل ہیں تاکہ لوگوں کو جنگلات کے ساتھ ساتھ پھلوں کے ذریعے آمدنی کا باعث ہو۔مہم میں ٹائیگرفورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

plantaion moonson chitral
plantaion moonson chitral 2 1
plantaion moonson chitral3
plantaion moonson chitral5 1
plantaion moonson chitralأ upper 1

اسی طرح اپر چترال میں بھی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پودا لگا کر اس مہم کاآغاز کردیا۔ مہم میں سرکاری محکمہ جات کے سربرہاں اور سول سوسائیٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں ٹائیگر فورس کے جوانون نے شرکت کیں۔ پروگرام سے خطاب میں اے،ڈی،سی اپر چترال نے شجر کاری مہم سے متعلق وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کے پیغامات ناظرین تک پہنچائے اور ساتھ ساتھ ہر شخص سے انفرادی طور پر اپنے اپنےعلاقے کو سرسبز رکھنے کی خاطر پودا لگانے پر زور دیا۔ تمام حضرات نے اس بات کا اعادہ کئے کہ اپنے اپنے علاقوں کو سرسبز وشاداب رکھنے کی خاطر اس مہم میں بھر پور حصہ لیں گے اور اس مہم کو اپر چترال میں کامیاب بنائیں گے۔

plantaion moonson chitralأ upper3 1
plantaion moonson chitralأ upper2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38724