Chitral Times

اپرچترال؛ مہتنگ، پترانگازاوردیزگ میں سیلاب آنے سے یارخون روڈ بند

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں سیلاب سےروڈ بند ، ٹریفک معطل ، لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح اپر چترال کے مقام مہتنگ ، دیزگ اور پترانگاز میں سیلاب آیا ۔ جس کے نتیجے یارخون روڈ بند ہوا ۔ اور کھڑی فصلوں و باغات وغیرہ کو زبردست نقصان پہنچا ۔ تاہم مکانات وغیرہ محفوظ ریے ۔ سیلاب سے آبپاشی نہروں کا صفایا ہوچکاہے۔ جس کی وجہ سے لوکل بجلی گھر کی بجلی بھی بند ہوچکی ہے ۔ جبکہ پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ایک بڑے ائریے میں تین مقامات پر روڈ بلاک ہونے سے اپر یارخون کو جانے والی گاڑیاں اس ائریے میں پھنس گئے ہیں ۔ اور چترال سے جانے والے مسافروں کا براہ راست سفر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اور لوگ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ۔ خروزگ اور دیزگ کے درمیان سڑک بڑے بڑے سیلابی پتھروں سے بھر گیا ہے ۔ اور روڈ دب کر رہ گیا ہے ۔تاہم مستوج ایریےمیں ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ کھوتان لشٹ میں سیلاب سے ٹیلی نار ٹاور کے جنیریٹرکو نقصان پہنچا ہے ۔ اور علاقے میں سروس معطل ہوچکی ہے ۔

yarkhoon selab flood4 1
yarkhoon selab flood upper chitral
yarkhoon selab flood2 1
yarkhoon selab flood 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38703