Chitral Times

انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ڈاکٹرندیم جان

Posted on

انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ڈاکٹرندیم جان

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاہے، ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کے کیسز کو فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنارہی ہے۔بدھ کو وزارت سیجاری بیان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ شوگر اور مرگی کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیل انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع ہوکر دیاہے۔ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کے کیسز کو فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کو ہدایت کی ہیکہ فاسٹ ٹریک پر رجسٹریشن یقینی بنانے اور ہفتہ وار مجھے رپورٹ دے۔ ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی رجسٹریشن سے خاص طور پر شوگر اور مرگی کے مریضوں کیلئے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے موثر ترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ ہم فارما انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا رجسٹریشن بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر دس سے زائد درخواستوں کا جائزہ لیا۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا رجسٹریشن بورڈ نے متعدد درخواستوں کی منظوری دے دی۔

 

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان نے دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت واضح کرے آئین کی رو سے کن حالات میں ازخود نوٹس کے اختیارات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیسز کی سماعت کے دوران ججز کی طرف سے دیے گئے ریمارکس سے متعلق بھی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلیٰ عدلیہ میں عملے کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے۔درخواست میں وزارت قانون، رجسٹرار سپریم کورٹ، چاروں چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی درخواست میں پاکستان کی بار کونسلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79360