Chitral Times

انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، سپلائرز کے خلاف کارروائی کا آغاز, بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

Posted on

انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، سپلائرز کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) انجیکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انجیکشنز کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے۔

 

 

بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔۔ ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔۔۔ڈریپ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے۔۔جسکو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا ہے۔پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔۔غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اسکے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ڈریپ الرٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے۔ کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے۔۔ متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔

 

والدین بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فی صد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں،والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔اتوار کو بچوں کو حفاظتی ٹیکیلگانے بارے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں،معصوم بچے ہمارا مستقبل اور سر مایہ حیات ہیں۔ڈاکٹر ندیم جان نیکہا کہ فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام کی اصلی ہیرو ہیں،جو محنت لگن اور جزبے سے سرشاری ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79509