Chitral Times

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جامعتہ المحصنات چترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح، خواتین کنونشن چترال میں شرکت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جامعتہ المحصنات چترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح، خواتین کنونشن چترال میں شرکت

کراچی سے چترال تک ہماری جدوجہد اسلامی فلاحی خوشحال پاکستان کے لئے ہے-سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا خطاب

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جامعتہ المحصنات گولدور چترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور چترال میں ہونے والے خواتین کنونشن سے خصوصی خطاب کیا ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبر چترالی ،مہتمم جامعہ خلیق الرحمان موجود تھے جنہوں نےامیر جماعت کو شال بھی پیش کی گئی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اس توسیعی منصوبے پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کی اور نسل نو کی تعمیر و تطہیر افکار کے لئے کی جانے والی علمی خدمات کو سراہا۔

علاوہ اذیں جامعتہ المحصنات میں تکمیل بخاری شریف کی تقریب تقسیم اسناد اور افتتاحی تقریب میں شریک طالبات اور مہمانوں سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد تزکیہ نفس سے لے کر تزکیہ نظام تک ہے ،نبوی مشن کا تقاضا ہے کہ مسلمان بھائی بھائی بن جائیں- انہوں نےجامعتہ المحصنات میں بخآری شریف مکمل کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں ۔

بعد ازاں دردانہ صدیقی نے چترال میں ہونے والے بڑے خواتین کنونشن کی صدارت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی سے چترال تک ہماری جدوجہد اسلامی فلاحی خوشحال پاکستان کے لئے ہے ۔قرآن وسنت کی دعوت اسلامی اجتماعیت کی بنیاد ہے ۔اس پیغام کو اللہ کی زمین پر نافذ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،انھوں نے مذید کہا کہ داعی کے لئے یہ مشن سعادت اور آزمائش ہے ،اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔آزمائش کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی۔اور آئندہ بھی کرے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید، سکینہ شاہد،ناظمہ صوبہ خیبر پختونخوا بلقیس مراد،سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر اور ناظمہ ضلع چترال سمیرا تاج بھی موجود تھیں ۔

chitraltimes jamia al muhsanat program goldur chitral chitraltimes jamat islami women wing worker convention qutiba

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80514