Chitral Times

 امپورٹڈ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، حالات مکمل طور پر امپورٹڈ حکمرانوں کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں۔وزیراعلیِ محمود خان 

Posted on

 امپورٹڈ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، حالات مکمل طور پر امپورٹڈ حکمرانوں کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں۔وزیراعلیِ محمود خان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ رجیم چینج سازش کے تحت وجود میں آنے والی امپورٹڈ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، حالات مکمل طور پر امپورٹڈ حکمرانوں کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں، ان کی مفاد پرست پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا اور عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب قوم کے لیے فیصلے کی گھڑی ہے، عوام کو اپنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا اور نااہل امپورٹڈ حکمرانوں کو ایکسپورٹ کرنا ہو گا۔ یہی واحد صورت ہے جو ملک و قوم کو مزید تباہی سے بچا سکتی ہے۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو قومی وقار و سلامتی اور عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی اکیلی ایک طرف ہے اور کم و بیش دیگر تمام جماعتیں ایک طرف ہیں۔ دونوں کا ایجنڈا صاف اور واضح ہے اور عوام بھی تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں سابقہ وفاقی حکومت نے بےشمار چیلنجز کے باوجود ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت کو بہتری کے ٹریک پر گامزن کیا اور بین الاقوامی سطح پر قومی وقار اور تشخص کو بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام دشمن سیاسی عناصر سے یہ برداشت نہ ہوا اور پی ڈی ایم ڈرامے کے ذریعے ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کے خلاف سازش رچائی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے حیرت کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں موجودہ ناگفتہ بہ حالات پر خاموش کیوں ہیں۔ یہ جماعتیں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی کا ڈھنڈورا پیٹتی رہیں اور ہر وقت سراپا احتجاج تھیں۔ کیا اب انہیں عوام کی حالت زار نظر نہیں آ رہی جبکہ مہنگائی پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، روزمرہ استعمال کی ناگزیر اشیاءبھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال پر ناہل سیاسی ٹولے کی مجرمانہ خاموشی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے اب خاموش کیوں ہیں، کیا وہ اس کی کوئی توجیہ پیش کر سکتے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کبھی ان لوگوں کا مطمع نظر تھے ہی نہیں، ان کو ہمیشہ اپنے مفادات کی فکر رہی ہے اور اب کی بار بھی اسی مقصد کے تحت اقتدار پر مسلط ہیں اور کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی اپنی دولت کے تحفظ میں مشغول ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران جو مرضی کر لیں، یہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی حقیقت عوام پر آشکار ہو چکی ہے۔ عوام ان کو مسترد کر چکے ہیں اور ان پر کسی صورت اعتماد نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے مختلف حلقوں میں حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ تو محض ایک ٹریلر تھا، آئندہ عام انتخابات پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے تابوت میں حتمی کیل ثابت ہوں گے۔ پی ٹی آئی باشعور عوام کے تعاون اور اعتماد کی بدولت خیبرپختونخوا اور مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کا ایکسپورٹ ہونا ٹھہر چکا ہے اور وہ خود بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ امپورٹڈ حکمران عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے خوفزدہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ سیاسی ٹولہ تمام تر کوششوں اور سازشوں کے باوجود پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کر سکا اور اسے ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی حقیقی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67833

امپورٹڈ حکومت نے حقیقی آزادی بیا نیے سے گھبرا کر میڈیا بلیک آؤٹ شروع کر دیا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف

Posted on

امپورٹڈ حکومت نے حقیقی آزادی بیا نیے سے گھبرا کر میڈیا بلیک آؤٹ شروع کر دیا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف
حقیقی آزادی کے بیانیے کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ
پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کی کوریج نہ کرنے کے لئے میڈیا چینلز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کرایا گیا۔معاون خصوصی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے بیانیے سے گھبرا کر عمران خان کے جلسوں کا میڈیا بلیک آؤٹ شروع کر دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی ٹیلی تھون کی کوریج میں بھی روکاوٹ ڈال کر سیلاب متاثرین کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ عمران خان کے جلسوں کی کوریج روکنے کے لیے میڈیا پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے نہیں دکھائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری کی صورتحال ہے۔ معاشی بدحالی اور بے تحاشہ مہنگائی سے عوام ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ واحد تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف میدان میں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقی آزادی کے لیے ملک بھر میں جلسے کیے۔ حقیقی آزادی کے بیانیے کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

 

موجودہ حالات میں ملکی استحکام اور ترقی کی بات کو کھلے عام دکھایا جانا چاہیے تاکہ محب وطن پاکستانی حقیقی آزادی کے اس بیانیے کے ساتھ کھڑے ہوں۔ لیکن امپورٹڈ حکومت نے حقیقی آزادی کے بیانیے سے گھبرا گئی اور تحریک انصاف کے جلسوں کی کوریج پر پابندی اور ان کا بلیک آؤٹ شروع کر دیا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کی کوریج نہ کرنے کے لئے میڈیا چینلز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور جو میڈیا چینل کوریج کر رہا ہو اسے آف سکرین کر دیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ کیبل نیٹ ورکس کو بھی بند کیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت بنیادی طور پر آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا رہی ہے اور ہر شہری سے ان کا یہ بنیادی حق چھینا جا رہا ہے۔

 

معاون خصوصی نے مزید کہا اگرچہ کہ عمران خان کی لائیو کوریج پر عدالت نے پابندی ختم کر دی ہے لیکن عملی طور پر تاحال پابندی ختم نہیں ہوئی۔ گزشتہ روز ہونے والی ٹیلی تھون میں کوئی سیاسی بات نہیں تھی۔ اس میں سیلاب زدگان کے لئے مالی امداد کی درخواست کی جا رہی تھی لیکن ٹیلی تھون کی میڈیا چینلز سمیت انٹرنیٹ اور ویب سائٹس پر کوریج میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کرایا گیا۔ جس سے امپورٹڈ حکومت کا خیبرپختونخوا سے تعصب واضح ہو گیا۔ ضمانت پر رہا وفاقی کابینہ اراکین تو گھنٹوں سرکاری ٹی وی پر تقاریر کرتے ہیں لیکن عمران خان کی سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروگرام کو بلیک آؤٹ کیا گیا۔ چینلز پر پابندیاں میڈیا ورکرز اور عام شہریوں سے زیادتی ہے۔ دوسری طرف امپورٹڈ حکومت کے خلاف کوئی بات کی جائے تو ایف آئی اے یا نیب طلبی کا نوٹس آ جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65775

امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا ۔صوبائی وزیرتیمور سلیم جھگڑا

امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا جو ووٹ کے لیے ملک نہیں آ سکتے۔صوبائی وزیرتیمور سلیم جھگڑا
امپورٹڈ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ پر کٹ لگا دیا ہے تحریک انصاف حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو ترجیح دی۔صوبائی وزیر کامران خان بنگش
آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا سپریم کورٹ اس بڑی آئینی خلاف ورزی کا نوٹس لے، بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران خان بنگش اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ پر کٹ لگا دیا ہے تحریک انصاف حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو ترجیح دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن بجٹ میں 50 فیصد کمی کر دی گزشتہ سال 66 ارب روپے ریلیز ہوئے، جبکہ امپورٹڈ حکومت نے صرف 30 ارب ریلیز کیے۔ اس رقم سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں تک پوری نہیں ہو سکتیں۔

انھوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی جانب سے اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اس سے نوجوانوں اور ملک کا مستقبل وابستہ ہے امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دور میں 2 روپے اضافے پر واویلا کرنے والوں نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 30 روپے اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کی حیثیت ختم کرکے دھاندلی کا راستہ ہموار کیا گیا، کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی نہ ہوگی۔ کامران بنگش نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر جامعات کا پورا بجٹ ریلیز کرے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں عالمی سطح پر مہنگائی ہوئی تھی یہ نہیں مانتے تھے اب انھیں پتہ چل گیا،

مفتاح اسماعیل کا آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہوا ہے امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا جو ووٹ کے لیے ملک نہیں آ سکتے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اے این پی، جے یو آئی، پی پی پی اس پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کا وفاق پر حملے کا بیان احمقانہ اور مضحکہ خیز ہے آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ ملک میں کہیں بھی جائے۔ امپورٹڈ وزیراعظم نے اس بنیادی حق کے استعمال کو حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا حقیقی آزادی مارچ میں 5 کارکن شہید ہوئے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ یہ سب جعلی وزیراعلیٰ پنجاب اور کریمنل وزیر داخلہ کے حکم پر کیا گیا۔ تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمات پراسیکیوٹ کیے ہیں جن پر فیصلے آنا باقی ہے رانا ثناء اللہ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان آئینی اور قانونی وزیراعلیٰ ہیں۔ پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے لیکن وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔امپورٹڈ حکومت کے کریمنل وزیر داخلہ بھونڈی حرکتیں چھوڑ دیں۔ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا سپریم کورٹ اس بڑی آئینی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پر قانون سازی کی گئی۔امپورٹڈ حکومت کی کسی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ جو بھارت نے کیا وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں سکول وین حادثے پر افسوس ہے معصوم جانوں ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ سوگوار والدین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61682