Chitral Times

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو رپورٹ، دفترپانچ دن کیلئے سیل کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے دفتر کو سیل جبکہ انہیں پشاور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ اے سی چترال کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر کو پانچ دنوں کے لئے بند کردیا گیا ہے جسے مناسب ڈس انفیکشن کے بعد کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اے سی کے ساتھ ذیادہ رابطے میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے خود اپنا سیمپل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دے دیا ہے جبکہ اے سی دفتر اور روزانہ کی بنیاد پر ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے اسٹاف کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم کے مطا بق بدھ کے روز ڈی سی چترال اور ایک اسٹاف کے سوا کوئی بھی سیمپل دینے نہیں آئے جن کا اصرارتھاکہ وہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر پر قرنطینہ میں بیٹھ جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37989