Chitral Times

صوبے کے دور افتاد و سابقہ قبائلی اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں بارے سپروائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس

Posted on

صوبے کے دور افتاد و سابقہ قبائلی اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں بارے سپروائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور کی زیرصدارت صوبے کے دور افتاد و سابقہ قبائلی اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں بارے سپروائزری کمیٹی کا جائزہ منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران وزرا رسول احمد بنگش، مسعود احمد شاہ، عامر درانی، سیکرٹری قانون شگفتہ ملک، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز واجد علی، ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر شاہین آفریدی و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کو آوٹ سورس ہسپتالوں میں دی جانی والی سہولیات، نجی کمپنیوں کیساتھ کئے گئے کنٹریکٹ، فنڈنگ کی صورتحال و دیگر اہم امور پر ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کابینہ میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق اور ان پر عمل پیرا ہونے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی اظہار خیال ہوا۔ان ہسپتالوں کو دئیے جانے وا لے فنڈز اور معاوضوں کی ادائیگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے جانی اور ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن کو اگلے اجلاس میں تمام شرکا کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ سے متعلق بریفنگ پیش کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان ہسپتالوں سے متعلق ہونے والی انکوائری اور نیب کو مطلوب معلومات بھی کمیٹی کے سامنے رکھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79432