Chitral Times

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام  ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن کا انعقاد

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام  ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن کا انعقاد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے خواتین کی ترقی کے لئے پراجیکٹ بیسٹ فار وئیر کے تحت ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن منگل کے روز شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں کالاش ویلی سے آئے ہوئے خاتون نمائندے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خواتین کو معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں کئے گئے پراجیکٹ کے تحت کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کئے گئے جس میں معیشت کا خصوصی حوالہ شامل کیا گیا تھا۔

 

اس موقع پر بتایاگیاکہ چترال میں خواتین کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام، خواتین کے لئے مخصوص شاپنگ مارکیٹ قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر خودکفالت میں مدد کی فراہمی اور دوسرے امور کا ذکر کیاگیا۔ پینل ڈسکشن میں چترال کے حوالے سے خودروزگاری کے لئے کاروبارکے وسیع مواقع، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خواتین کے لئے اہمیت، خواتین کو درپیش سماجی نوعیت کے پیچیدہ مسائل اور میڈیا میں آواز نسواں کے حوالے سے ماہرین نے کامیابیوں اور چیلنجز کا ذکر کیا۔ کنونشن میں اے کے آر ایس پی کے منیجر سول سوسائٹی شائستہ کے علاوہ منیجر ایم اینڈ ای محمد یونس، منیجر ورک اینڈ انٹرپرائیز حمید پروگرام میں موجود تھے جبکہ کنونشن کے افتتاحی نشست میں ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین نے بھی شرکت کی۔

chitraltimes akrsp convention multi stake holders

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72823

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) کی چترال میں اپنی قیام کے چالیس سال پوری ہونے پر سہ روزہ تقریبات کا آغاز

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) کی چترال میں اپنی قیام کے چالیس سال پوری ہونے پر سہ روزہ تقریبات کا آغاز

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )  آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) کی چترال میں اپنی قیام کے چالیس سال پوری ہونے پر سہ روزہ تقریبات شروع ہوگئے جس کا مرکزی خیال “لوکل ازم کے 40سال اور مقامی ترقی” ہے جس میں سول سوسائٹی کے نمائندے لویر اور اپر چترال کے اضلاع سے کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ منگل کے روز ریجنل آفس کے احاطے میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے کہا کہ اے کے آرایس پی واحد این جی او ہے جو خطے میں کسی بھی دوسری تنظیم سے زیادہ کام کر رہی ہے اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور اس کی بھر پور شراکت سے پائیدار ترقی کے منزل کا حصول اس کا طرہ امتیاز ہے۔” انہوں نے ادارے کو 40 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی، اور گلگت بلتستان اور چترال میں اس کے نمایان کردار کو سراہا۔

 

اس سے قبل اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر اختر علی نے چالیس سالہ تقریبات کے مقاصد بیان کئے اوران تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے اے کے آر ایس پی کے جنرل منیجر جمیل الدین کا پیغام سناتے ہوئے کہاکہ 40 سال کی مثالی کمیونٹی سروس مقامی کمیونٹیز کے مسلسل تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی جوکہ تنظیم، ہنر اور بچت کے تین زرین اصولوں پر کام کررہے ہیں۔ ذریعے خود کو بااختیار بنانے میں مقامی کمیونٹیز کے کردار کی تعریف کی – جو AKRSP کے سکھائے گئے تین بنیادی اصول ہیں۔ جمیل الدین کا مزید پیغام سناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے قیام کے بعد سے اے کے آر ایس پی نے12لاکھ 63ہزار مردوں اور خواتین کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دی ہے اور کمیونٹی انفراسٹرکچر کے 4706 پروجیکٹس مکمل کیے ہیں، جن سے 383,421 گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اس نے 39 ملین جنگلاتی درخت اور 40 لاکھ پھل دار درخت لگائے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ اب تک اس ادارے نے 5249 دیہی تنظیمیں بنائی ہیں جو 78فیصد سے زیادہ گھرانوں کی نمائندگی کرتی ہے اور ان تنظیموں کی مجموعی بچت 2ارب روپے سے ذیادہ ہے۔ تقریب کے ایک او ر سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال ناصر محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ کمیونٹی کی طرف سے سابق چیرمین ضلع کونسل الحاج خورشید علی خان، سابق آر پی ایم انجینئر سردار ایوب، صاحب نادر ایڈوکیٹ، پرنسپل صاحب الدین،  شکور محمد، عماد الدین، رحمت غفور بیگ اوردوسروں نے چترال میں پسماندگی کو دور کرنے، دیہی ترقی کا نیا آئڈیا پیش کرنے، کمیونٹی کو پائیدار بنیادوں پر منظم کرنے کے سلسلے میں اے کے آرایس پی کے کردار کی تفصیل سے بیان کیا۔

 

سہ روزہ تقریب کے سلسلے میں تصویری نمائش بھی جاری ہے جس مختلف شعبوں میں ادارے کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جن میں موسمیاتی لچک، سول سوسائٹی، زراعت اور خوراک کی حفاظت، ابتدائی بچپن کی ترقی (ا ی سی ڈی)، تعلیم، سماجی تنظیمیں، قدرتی وسائل کا انتظام، کمیونٹی انفراسٹرکچر کی ترقی، کریڈٹ اور بچت، انٹرپرائز کو فروغ دینا اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا شامل ہیں۔ تصویری نمائش کے دوران اے کے آرایس پی کے ابتدائی ارتقاء پر دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔مقامی دستکاروں اور مائیکرو انٹرپرائزز نے اسٹالز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

روایتی ملبوسات، جڑی بوٹیوں، قیمتی پتھروں، موسیقی کے آلات، کھانے پینے کی اشیاء اور خشک میوہ جات سمیت 27 کے قریب سٹالز نے لوگوں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ اور ڈی سی چترال نے مقامی عمائیدیں صاحب نادر ایڈوکیٹ، پروفیسر سعید اللہ جان، افضل علی، امتیاز عالم اور دوسروں کے ساتھ مل کر ادارے کا چالیس سال پورا ہونے کی خوشی کے طور پر کیک کاٹا۔

chitraltimes akrsp 40years celebration chitral 6

chitraltimes akrsp forty years celebration dpo nasir

chitraltimes akrsp 40years celebration chitral 1

chitraltimes akrsp 40years celebration chitral 8 speech

chitraltimes akrsp forty years celebration moliddin

chitraltimes akrsp 40years celebration chitral 4 chitraltimes akrsp 40years celebration chitral 5 chitraltimes akrsp 40years celebration chitral 7

chitraltimes akrsp 40 years celebration chitral districts 3 chitraltimes akrsp 40 years celebration chitral districts 4 chitraltimes akrsp 40 years celebration chitral districts 5 chitraltimes akrsp 40 years celebration chitral districts 6 chitraltimes akrsp 40 years celebration chitral districts 1

chitraltimes akrsp 40 years celebration chitral districts 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
68241

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے ٹریننگ ورکشاپ

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے ٹریننگ ورکشاپ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز )آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے کوشاں حال ہی میں لانچ کردہ پراجیکٹ BEST4WEER نے  گزشتہ  روز مقامی ہوٹل میں مختلف علاقوں کی خواتین کے لئے پری اے ڈی پی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ پراجیکٹ کے شائستہ جبین نے ورکشاپ کے اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین ابادی کا نصف ہیں جن کو معاشی اور سماجی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کی فراہمی کے لیے اس پراجیکٹ کا اجراء کیا گیاہے جو کہ علاقے کے ایک ایس اوز کی مدد سے کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ شاہ حکیم نے ٹرینر کی حیثیت سے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دلنشین مثالوں کے ذریعے وضاحت کردی جس سے شرکاء مطمئن ہوگئے۔ انہوں نے کئی سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔

chitraltimes akrsp workshop 3 chitraltimes akrsp workshop 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66254