Chitral Times

آرمی چیف نے سزا معاف کر دی، سانحہ 9 مئی میں ملوث 20 مجرم رہا

آرمی چیف نے سزا معاف کر دی، سانحہ 9 مئی میں ملوث 20 مجرم رہا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افراد کی باقی سزا معاف کردی۔فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مجرموں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا۔راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20 افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال،لاہور میں 3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔ رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں کا حکمنامہ جاری کردیارپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سے قبل رعایت دی۔سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان افراد کو عید سے پہلے رہائی مل گئی۔

کم سے کم صدقہ فطر 300 روپے مقرر، فدیہ بارے بھی شریعہ بورڈ کا اہم اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلمان عید سے قبل فطرانہ یا صدقہ فطر جمع کراتے ہیں، اس بارے کم از کم صدقہ فطر 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سے صدقہ فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو رواں سال کے لیے ہے، یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔جو افراد کسی غیر معمولی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے وہ فدیہ دے سکتے ہیں۔شریعہ بورڈ کے مطابق جو پر فطرانہ 600 روپے، کھجوروں کے لیے 2400 اور کشمش کے لیے 4400 مقرر کیا گیا ہے۔ایک کوئی شخص پورے مہینے کا فدیہ دیناچاہتا ہے تو اسے (ان میں سے کسی ایک کے) گندم کے آٹے کے نو ہزار، جو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے ایک لاکھ 32 ہزار دینا ہوں گے۔شریعہ بورڈ کے مطابق فدیہ صرف انہی افراد پر لازم ہوگا جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ ان کی جان کو خطرہ بھی ہو وہ روزہ نہ رکھنے کے بدلے میں فدیہ ادا کر سکتے ہیں۔

عید کے 3 روز گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپرچترال کا ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کے حکم پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اپر چترال ہمراہ سنیئر سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، اپر چترال نے گزشتہ دن ڈسٹرکٹ جیل (لوئر چترال) کا دورہ کیا جہاں ریکارڈ کے مطابق پایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث کوئی قیدی موجود نہیں تھے۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87387