Chitral Times

آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن

Posted on

آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن

ا سلا م آ با د(چترال ٹایمز رپورٹ)الیکشن کمیشن نے سال 2023 کے الیکشن کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کیلئے اخراجات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں آرمی سمیت سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کیلئے 5 ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔دستاویز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی اشاعت کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گیپنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔

شہباز حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) شہباز حکومت نیاوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا، قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کے حق سے محروم کر نے کی منظوری دی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نیاوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کیحق سیمحروم کر نیکی منظوری دے دی، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔اوور سیز پاکستانیوں کے لئے الگ نشستیں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نشستوں کے تعین کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی طے کرے گی تاہم پاکستان میں موجود اوور سیز پاکستانی ووٹ کاحق استعمال کر سکیں گے۔یاد رہے 10 مئی کو قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61647