Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

HOC Edu Ventureکے زیر اہتمام بونی میں‌کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )HOC Edu Venture نے اخترام الحق شہید کوچنگ اکیڈمی بونی کی تعاون سے اپنی پہلی کیریئر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا۔ تقریب “میڈیکل اینڈ انجینئرنگ سے باہر(Beyond Medical and Engineering)” کے مظمو ن پر انعقاد کیا گیا اور تقریبا 150 مرد اور خواتین نوجوان طلبہ نے شرکت کی۔ احترام الحق اکیڈمی کے چیئرمین محکم الدین ،اکیڈمی کے اہداف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: وہ چترالی طالب علموں کو تعلیمی مدد فراہم کر کے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ایچ او سی ایجوکیشن وینچر کے صدر عبدالوحید خان نے اس پروگرام کے مقاصد کی وضاحت کی کہ ہمارے طالب علم طبی اور انجینئرنگ کے علاوہ دوسرے شعبوں میں جا کر ملک و قوم کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن ان کی رہنما ئی نہیں کی جا تی ہے ۔انہوں نے طالب علموں کو لبرل آرٹ کی تعلیم کو اختیا ر کرنے پر زور دیا جو ابھی بھی چترال میں غیر معمولی ہے۔اس پروگرام میں ایسے اسپیکر موجود تھے جنہوں نے مختلف پیشہ ورانہ اور تعلیمی شعبوں پر بات کی جو کہ طالب علم اپنے پروفیشنل کیرئیر میں اختیار کر سکتے ہیں۔ سعدیہ صابر نے ناظرین کے ساتھ ترقیاتی مطالعہ کے میدان میں مواقع کے با رے میں گفتگو کی۔ خالد محمود نے اپنی زندگی کا سفر بیان کیا اور کورم غار کیسے کامیا ب رہاپر تفصیلی گفتگو کی۔ انور خان نے بتا یا کی چترال کی طالب علم ہی چترال میں سیا حت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔وہ چترال سے با ہر چترال کی پہچان ہیں ۔چترال کا ایک مثبت نام ہیں۔

مختار علی خان نے تعلیم دینے کے پیشے پر روشنی ڈالی اور وضاحت کی کہ 21 ویں صدی میں تعلیم دینا (علم سکھانا) کس طرح بہت سخت کام ہے جس پر سنجیدگی سے غورکرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے استاد کے پیشے کی اہمیت بیا ن کی ۔

اس تقریب میں، اختر شہید میموریل کمیونٹی لائبریری کی بھی افتتاح ہوئی ، اس تقریب کے شرکاء نے لائبریری کیلیے کتابیں عطیہ کیے۔ یہ لائبریری ایک کمیونٹی لا ئبریری ہے اور سب کے لئے کھلی ہے۔اس موقع پر طلباء نے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا جس میں 15 مختلف یونیورسٹیوں سے ایچ او سی ا یجو کیشن وینچر کا سفیر مقرر ہوئےتھے۔یہ سفیر چترالی طالب علموں کو داخلہ مہم، سکالرشب اور فیلڈ سیلکشن میں رہنما ئی فراہم کرینگے۔یہ نو جوانوں کو بیدار کرنے اور ان کی رہنما ئی کرنے کیلے ایک بہترین سیمنار تھا۔ مستقبل میں ایچ او سی چترال ٹاون اور دوسرے علا قو ں میں بھی ایسے سیمینا ر منعقد کرائیے گا تا کہ چترالی طالباءمیڈیکل،انجینئرگ،آرٹس،سوشل سایئنس ہر فیلڈ میں اہم کردار ادا کرے اور ساتھ ساتھ اسکالرشب میں معیاری یو نیورسٹیوں میں تعلیم حا صل کر سکیں۔
Beyond Medical and Engineering244 1

Beyond Medical and Engineering44


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11037