Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

FAO اورWFP کی سرگرمیاں وی سی آوی ، پرواک اور سنوغر تک توسیع دی جائے۔۔بی ایل ایس او اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) VC ناظمیں ،نائب ناظمیں اور BLSO کا مشترکہ اجلاس BLSO آفس بونی میں منعقد ہوا ۔جس میں ویلج کونسل پرواک کے ناظم وور محمد ،نائب ناظم عیدی علی ،VC ریشن کے ناظم شہزادہ منیر،VC بونی ٹو کے ناظم سلامت خان،VC بونی ون کے ناظم احسان الرحمن ،VC آوی میراگرام کے نائب ناظم محمد نادر خان ،VC چرون کے ناظم شیر عالم ،چیرمین BLSO سردار حسین شاہ ،بور ڈ ممبر ان افضل قباد اور شیر ہزار،منیجر BLSO شیر افضل اور کوارڈنیٹر BLSO اختر الدیں نے شرکت کی۔
اس موقع پر منیجر نے بتایا کہ گذشتہ سالوں سے ڈونر نہ آنے کی وجہ سے ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے میں ہمیں آپ کی تعاؤن کی ضرورت ہے ۔
ناظمیں نے اس موقع پر اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم BLSO کی ہر ممکن امداد کرینگے ۔آپ نے BLSO کی کارکردگی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر قانونی پیچیدگیاں نہ ہوتی تو وہ اپنا تمام فنڈز BLSO کو دیکر خوشی محسوس کرینگے کیونکہ یہ ادارہ عوام کی شفاف اور بلا کسی تعصب کے کام کررہی ہے ۔BLSO کی خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کرینگے اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔اس موقع پر ذیل قراردیں منظور کی گئیں ۔
FAO اور WFP کے ذمہ داراں اور AKRSP سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی سرگرمیاں متاثرہ علاقوں (ویلج کونسل آوی ،پرواک اور سنوغر ) تک توسیع دے دیں کیونکہ یہ علاقے بھی سیلاب اور زلزلے سے متاثر ہو چکے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ ،ممبر قومی اسمبلی ،ممبر صوبائی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ BLSO کے ساتھ تعاؤن کریں ۔علاقے میں کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں سے کہا گیا کہ وہ علاقے میں کام کرتے وقت BLSO کو اعتماد میں لے لیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
14141