Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

7ویں فرنٹیئر 4×4واٹر کراس جیپ ریس سجاد قریشی نے جیت لی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4×4کلب کے باہمی اشتراک سے 7ویں فرنٹیئر 4×4واٹر کراس چیلنج جیپ ریس لاہور کے سجاد حسین نے جیت لی ، ریس دریائے سندھ میں صوابی موٹروے ایم 1کے مقام پر منعقد ہوئی جس میں 9کلومیٹر کا ٹریک بنایاگیا تھا ، اس موقع پر مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان اور ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ تھے، ریس میں 5خواتین ڈرائیورز نے خصوصی طور پر شرکت کی، صوابی کے مقام پر انڈس واٹر کراس جیپ ریس کیلئے 9کلومیٹر کے دشوار گزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پر بنے ٹریک بنایا گیا جس میں سجادحسین نے 12منٹ اور 32سیکنڈ کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ریس چار کیٹیگریز پر مشتمل تھی تاہم خواتین کے مابین ریس میں پہلی پوزیشن لاہور کی ردا نوید نے اور دوسری پوزیشن عاصمہ صدیق نے حاصل کی، جیپ ریس میں اے کیٹیگری میں نوشیروان نے پہلی، باقر نے دوسری اور خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بی کیٹیگری میں سجاد حسین نے پہلی، عثمان ندیم نے دوسری اور طارق خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سی کیٹیگری میں حسن چنا نے پہلی، ٹیم سلطان کے صفدر سلطان نے دوسری اور راجہ ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بائیکرز اور ہائیکرز کی کیٹیگری میں ابراہیم نے پہلی، ذیغام نے دوسری اور بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی ایم ڈی مشتاق احمد خان اور ڈی سی معتصم باللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی مشتاق احمد خان نے کہاکہ ریس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا اور اس مقام کو سیاحت کیلئے آباد کرنا ہے ، آج اس ریس میں ملک بھر سے شرکاء نے شرکت کی جبکہ خواتین ڈرائیورز نے بھی پہلی بار شرکت کی جو کہ خو ش آئند اقدام ہے۔
jeep rally tckp pesh cross water jeep rally tckp pesh cross water jeep rally tckp pesh12 cross water jeep rally tckp pesh123

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3622