Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

7اگست سے چترال، طورخم اورمہمند کے پاک افغان گیٹ کھولنے کافیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پاک افغان رابطوں اور تجارت کوفروغ دینے کیلئے اگست میں طورخم،مہمند اور چترال کے پاک افغان گیٹ کھولنے کافیصلہ کرلیاگیا،سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پاک افغان سرحد پر مزید نفری تعینات کی جائے گی جبکہ گاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کسٹم کابھی مزید عملہ تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت نے 7اگست سے ضلع مہمنداور چترال سے ملحقہ سرحد پرپاک افغان گیٹ کوکھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایف بی آر حکام کو آگاہ کر دیا گیا ایف بی آر ذرائع کے مطابق طورخم گیٹ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں 24گھنٹے کھلا رہے گاجس کے لئے اضافی عملے کی تعیناتی شروع کردی گئی ہے ،کسٹم ، خیبر پختونخوا پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری کی مزید تعیناتی کی جارہی ہے ۔مہمند ، چترال اور اس کے ملحقہ دیگر علاقوں میں افغان بارڈرز پر گیٹ بھی کھل جائینگے۔ یکم اگست سے پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے کے حوالے سے کسٹم حکام خیبرپختونخوا ، صوبائی حکومت کو آگاہ کردیاہے۔ ممکنہ طور پر یکم اگست کو وزیراعظم عمران خان ضلع خیبر اور پشاور کادورہ کرینگے اور طورخم گیٹ کا افتتاح کریںگے۔(مشرق)


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23664