Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عماٸیدیں کا اجلاس 26جون کی ڈیڈ لاٸن۔27 جون کو چترال شندور روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ 

شیئر کریں:

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عماٸیدیں کا اجلاس 26جون کی ڈیڈ لاٸن۔27 جون کو چترال شندور روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

اپرچترال (جمشیداحمد) بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عماٸیدین کا غیر معمولی اجلاس جمعرات کے دن بونی میں سابق تحصیل ناظم شمس الرخمن لال   کے زیر صدارت منعقد ھوا ۔اجلاس میں عماٸیدیں علاقہ, تحریک حقوق عوام اپر چترال سیاسی شخصیات اور نو منتخب لوکل کونسل نمایندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مقرریں نے کہا کہ  ہم عوام اپر چترال گزشتہ کٸی سالوں سے گولین گول بجلی گھر سے ریگولر بجلی اور اپر چترال کے لیے الگ گریڈ اسٹیشن کی مسلسل جدوجھد کر رہے ہیں لیکن حکومت ,انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی اپس میں اختلاف کی وجہ سے تاحال ہمارے بجلی کا مسلہ حل نہ ہوسکا۔ جس کی وجہ سے ہم مجبورا سراپا احتجاج ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 26 جون سے اپر چترال کا بجلی کا مسلہ مستقل طور پر حل نہ کیا گیا تو ہم 27جون کو عوام کو لیکر سڑکوں پر نکل اٸین گے چترال شندور روڈ کو مختلف مقامات پر بلاک کرکے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے جس کی اور متعلقہ بجلی حکام پر عاٸد ھوگی۔

دریں اثنا موڑکہو کی سماجی وسیا سی شخصیت منیجر میر ایوب نے کہا ہے کہ 27 جون کو چترال شندور روڈ مختلف مقامات پر مکمل طور پر بلاک کیا جاییگا۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ و متعلقہ اداروں  کی طرف سے  26 جون تک بجلی کی مکمل بحالی کے ساتھ باقاعدہ تحریری طور پر ہمیں مطمین کیا جاییگا کہ آیندہ کیلے ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند ہوگا۔ بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہاکہ گزشتہ سالوں  کی طرح  انتظامیہ شندور فیسٹول کے دوران ہمیں ٹرخانے کیلیے بجلی کی ترسیل بحال رکھے گی مگر شندور فیسٹول ختم ہو تے ہی دوبارہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگا  لہذا اس دفعہ اپر چترال کی عوام انتظامیہ کی اس نرغے میں نہیں اییں گے ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ ڈیڈ لاین سے پہلے اپر چترال کی بجلی کا مسیلہ مکمل طور پر حل کریگی۔ بصورت دیگر عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

chitraltimes upper chitral load sheeding meeting chitraltimes upper chitral load sheding meeting 1 chitraltimes upper chitral load sheding meeting

chitraltimes upper chitral load sheeding meeting3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62759