Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف

شیئر کریں:


ا سلا م آ با د(سی ایم لنکس)پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2021 کی رپورٹ جاری کردی گئی پاکستان میں کرپشن کی رینکنگ میں 16درجے اضافہ ہوا ہے، پاکستان کرپشن انڈیکس میں 140ویں نمبر پر آگیا،2020 میں پاکستان کا124واں نمبر تھا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، جو اب 28 ہو گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4درجیتنزلی ہوچکی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان 2020 میں 31اور 2019میں 32اسکور پر تھا، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020میں پاکستان کا نمبر 124واں تھا۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتاہے.واضح رہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

عدالت کا بڑا فیصلہ، بیوہ دوہری پینشن کی حقدار قرار


لاہور(چترال ٹائمز رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا عدالت نے باپ اور خاوند کی پینشن کا بیوہ کوحق دارقرار دے دیا۔عدالت نے بیوہ کو دوہری پینشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا بیوہ کو سنگل پینشن کی ادائیگی کے حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا گیا۔رضیہ سلطانہ نامی بیوہ کی درخواست میں سرکاری وکیل کا محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے عدالت میں موقف پیش کیا گیا کہ لاہورسپریم کورٹ نیغیرشادی شدہ بیٹی کو سرکاری ملازم ماں باپ کی پینشن کا حقدار قرار دے رکھا ہے، اور لاہورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باپ اور خاوند کی دوہری پینشن بیوہ کا حق ہے، لیکن خاتون اپنے باپ کی ایک پینشن وصول کررہی ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ایک ذرائع آمدن ہونے کی بناء پر دوسری پینشن کی فراہمی نہیں ہوسکتی، محکمہ خزانہ نے بیوہ کوسنگل پینشن کی ہی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن کررکھا ہے۔عدات نے کہا کہ سپریم کورٹ کیحکم کے بعد سگنل پینشن کی ادائیگی کینوٹیفیکیشن کی کیا حیثیت ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57722