Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

28فروی کو 100ارب روپے صوبائی خزانے میں کہاں تھے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا سابق نگران وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل

Posted on
شیئر کریں:

28فروی کو 100ارب روپے صوبائی خزانے میں کہاں تھے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا سابق نگران وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل

بینک آف خیبر کے پورے سال کا منافع ساڑھے تین ارب ہیں تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بینک آف خیبر نے ساڑھے سات ارب حکومت کو دئیے جبکہ بینک آف خیبر نے حکومت کو صرف 1.1ارب روپے دئیے ہیں جب آپکی ساری حساب غلط ہے تو خود آپ متنازعہ ہو گئے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا سابق نگران وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا سابق نگران وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ نگران وزیر خزانہ بتادیں کہ 28فروی کو 100ارب روپے صوبائی خزانے میں کہاں تھے اگر مہینے کے آخر میں وفاق سے پیسے آتے ہیں جو یکم کو تنخواہوں اور پنشن میں چلے جاتے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ تنخواہ کے مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے کچھ پیسے ہوں اور دوسرے دن 55ارب تنخواہوں کے مد میں نکل جائیں تو کیا وہ 100ارب روپے ہیں بلکہ تنخواہ ریلیز سے پہلے بھی 100 روپے نہیں تھے اگر میں کہوں تنخواہوں سے ایک دن پہلے 100 ارب ہیں اور دوسرے دن 30ارب، تو کیا 100ارب ہونگے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ سابق نگران وزیر خزانہ 95ارب روپے ٹارگٹ سیٹ کی بات کر رہے ہیں ٹارگٹ تو میں 200ارب کا بھی دے سکتا ہوں 95ارب روپے کا ٹارگٹ بھی بمشکل حصول 70ارب روپے کا ہوگا- مزمل اسلم نے کہا کہ سابق نگران وزیر خزانہ خود کہہ رہے ہیں کہ ایک اکاؤنٹ میں 2ارب اور دوسرے میں 15ارب روپے تھے تو اکاؤنٹ آپکو اوور ڈرافٹ میں کیسے ملے تھے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بینک آف خیبر کے پورے سال کا منافع ساڑھے تین ارب ہے تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بینک آف خیبر نے ساڑھے سات ارب حکومت کو دئیے جبکہ بینک آف خیبر نے حکومت کو صرف 1.1ارب روپے دئیے ہیں جب آپکی ساری حساب غلط ہے تو خود آپ متنازعہ ہو گئے۔ مشیر خزانہ نے سابق نگران وزیر خزانہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پن بجلی منافع اور فاٹا فنڈز میں کتنے پیسے وفاق سے لائے تھے اور آپ نے صوبے کے کتنے بقایاجات دیئے ہیں صحت کارڈ کو کیوں بند کیا ہے آپ نے عوام کے فلاح کیلئے کن منصوبوں پر پیسے خرچ کیے ہیں مشیر خزانہ نے کہا کہ نوتعینات حکومت نے صحت کارڈ کے 5ارب، رمضان پیکیج 10ارب، پولیس کیلئے 3ارب جاری کیے ہیں اور آپ نے ترقیاتی اخراجات میں کتنے ارب جاری کیے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ نگران نے جو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس لگایا تھا اس سے ابھی آمدنی آنا شروع نہیں ہوئی کچھ پارٹیوں نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس پر سٹے آرڈر لیا ہے اب کابینہ دوبارہ لگا رہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86968