Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

Posted on
شیئر کریں:

آج گولین میں 41راشن پیک تقسیم کیے گیے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کی طرف سے سخت ہدایت کی گئ ہے کہ متاثریں میں راشن پیکج ان کے گھروں کے دہلیز پر فراہم کی جائے ۔ صوبائ حکومت کی احکامات کی روشنی میں پروفارما پر معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جو کہ صرف گھروں کے معاوضہ کے لیے ضروری ہیں۔ راشن پیکیج کے لیے صرف خاندان کے سربراہ کا شناختی کارڈ درکار ہے۔ جس کی اندراج کرنے کے بعد اپنی پیکج لے جا سکتا ہے۔
چترال لیویز کے جوان عوامی جذبے سے سرشار راشن پیک اپنے پیٹھ پر اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا رہے ہیں ۔ تاکہ متاثریں کی دہلیز پر ان کو راشن پہنچایا جائے۔
ہماری پہلی ترجیح روڈ کی بحالی ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ واپڈا اور سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

ہم گولین کے غیور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمت سے کام لیں ۔ ضلعی انتظامیہ چترال اپ کے ساتھ ہے اور بحالی تک اپ کے ساتھ رہے گی۔


شیئر کریں:
Posted in Uncategorized
24027