Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

2001ء کا لوکل باڈیزسسٹم دوبارہ بحال کیاجائے ۔ سابق ناظمین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا اجلاس بدھ کے روز چترال پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے سابق منتخب ناظمین اور ممبران ضلع وتحصیل کونسل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ 2001ء کا لوکل باڈیز سسٹم دوبارہ بحال کردے تاکہ گراس روٹ لیول تک ا س کے ثمرات پہنچ سکیں اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں جبکہ موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم ایک بھونڈی مذاق سے ذیادہ نہیں ہے۔

سابق ضلع ناظم اپر دیر صاحب زادہ فصیح اللہ کے زیر صدارت اجلاس میں سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، سابق نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، سابق ممبران ضلع کونسل ریاض احمد دیوان بیگی، رحمت الٰہی خان، اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ، سابق ویلج ناظم سجاد احمد خان، نوید احمد بیگ کوہکن اور دوسرے موجود تھے۔ انہوں نے لوکل باڈیز کے الیکشن میں مزید تاخیر کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کی شیڈول کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔

chitraltimes ex nazimin meeting press club chitral4
chitraltimes ex nazimin meeting press club chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53557