Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

20 سینئرافسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری، کمشنر ملاکنڈ ظہیرالاسلام بھی تبدیل

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ20 کے تیرہ ، گریڈ۔19 کے چار اور گریڈ اٹھارہ کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر سرفراز درانی (پی اے ایس ۔ بی ایس۔ 20)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ (پی اے ایس ۔بی ایس۔ 20)کی بحیثیت سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اسٹبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر سید جمال الدین شاہ(پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔ 20) کی بحیثیت سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،ڈائریکٹر ایس ٹی ائی مختیار احمد(پی سی ایس ایس جی ۔بی ایس ۔20)کی بحیثیت سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات جبکہ،سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ قیصر عالم (بی ایس ۔19 پروٹوکول ونگ) کو اسٹبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح چترال ٹائمزڈاٹ کام کو موصولہ اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری بینوولنٹ فنڈ سیل ، ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیام حسن خان (پی سی ایس ۔ای جی۔بی ایس۔ 20) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ محنت ، سیکرٹری محکمہ صنعت عثمان یعقو ب کو ڈیپوٹیشن بنیادوں پرڈائریکٹر ایس ٹی آئی، کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار شاہ ( پی سی ایس۔ ای جی۔بی ایس۔20 ) کو تبدیل کرکے بحیثیت کمشنر کوہاٹ ،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عامر لطیف (پی سی ایس، ای جی، بی ایس ۔20 ) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ صنعت ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن مطہر زیب (پی سی ایس ، ایس جی ۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت کمشنر مردان ڈویژن کمشنر مردان ڈویژن عبدالغفور بیگ (پی سی ایس،ای جی۔بی ایس ۔20) کی بحیثیت سیکرٹری بنوولنٹ فنڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد امجد علی خان (پی اے ایس ۔ بی ایس۔19 ) کی اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت کمشنر پشاور ڈویژن اسٹبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپیارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر عادل صدیق (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی ایس ۔20) کی بحیثیت کمشنر بنوں ڈویژن کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام شاہ ( بی سی ایس ۔ ای جی۔ بی ایس۔ 20) کی بحیثیت کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد، سیکرٹری سوشل سیکٹر ضم شدہ سیکرٹریٹ یوسف رحیم (پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔ 19 ) کی بحیثیت ممبر۔ون بورڈ آف ریونیو جبکہ ممبر – ون بورڈ آف ریونیو اکرام اللہ خان ( پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔ 20 ) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف ، بحالی و سٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ نعمان افضل آفریدی ( پی اے ایس ۔ بی ایس۔19 )کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان ڈی سی ٹانک کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیاہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ، ہنگو شاہ فہد کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم اور اے ڈی سی کرم کو اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا،اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور محمد طیب عبداللہ (پی ایم ایس۔ بی ایس ۔18 ) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ محمد طاہر ( پی ایم ایس۔ بی ایس ۔18 )کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر تورغر تعیناتی کے احکام جاری کئے گئے ہیں جبکہ اے ڈی سی تورغر کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں محمد عابد مجید (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی ایس۔20 ) کی توسیع سے متعلق احکامات واپس لے لئے گئے ہیں ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمٹنٹ ڈپیارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
transfer orders kp


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19415