Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

2  اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے حوالے سے ڈیپک کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

شیئر کریں:

2  اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی(ڈیپک) کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد علی خان کی زیر صدارت 2  ا کتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی(DPEC) کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب , کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈآکٹر فرمان نظار، ایکٹنگ ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان ، ایم ایس ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک ، جی ایم اے۔کے ۔ایچ۔ ایس ۔پی معراج الدین ، ایس ڈی پی او چترال سٹی احمد عیسی ٰ کے علاوہ متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں پر ڈاکٹر فرمان نظار نے تفصیل سے بریفنگ دی ۔انھوں نے بتایا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 56481بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 369 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جو گھرگھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں گے۔یہ مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوکر 6اکتوبر تک جاری رہیگا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ، لہذا اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکورٹی دینے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

chitraltimes dpec meeting polio dpec meeting dc lower m ali chitraltimes dpec meeting polio dpec meeting dc lower 3 chitraltimes dpec meeting polio dpec meeting dc lower ms


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79630