
ہاشو فاونڈیشن چترال نے بریپ گاوںمیں امدادی اشیاءتقسیم کی
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) ہاشوفاونڈیشن چترال نے مسلم ہینڈ کے تعاون سے بریب گاوں کے مستحق خاندانوںمیںامدادی اشیاءتقسیم کی.امدادی اشیاء میںآٹا، چینی ، چائے ، دالیں اور کمبل و گرم ملبوسات شامل تھیں تاکہ شدید سردی میںان کے کام اسکیں. اشیاءکی تقسیم کے موقع پر غفارعلی خان سیکریٹری لوکل کونسل بھی موجود تھے جنھوںنے مستحقین میں سامان تقسیم کی . یادرہے کہ بریپ کے عوام 2015کے شدید سیلاب میں بھی متاثرہوئےتھے.