Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

11ویں ونٹیج کلاسک کار ریلی کا خیبر سے آغاز،ریلی میں 1930 سے لیکر 1970 کی گاڑیاں شریک

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا اور لینڈ روور کے زیراہتمام گیارویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2020 کا باب خیبر سے آغاز ہوگیا۔ریلی خیبر رائفل میس سے شروع ہوئی اور پاک افغان شاہراہ سے ہوتے ہوئے باراستہ باب خیبر سے پشاور پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع خیبر سے شروع ہونیوالی قدیمی گاڑیوں پر مشتمل ریلی کا گرینڈ شو آج پشاور سروسز کلب میں منعقد ہوگا جس میں فیمیلز کی تفریح کیلئے موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ریلی پشاور کے بعد مختلف شہروں اسلام آباد، لاہور، ملتان پہنچے گی جہاں کراچی اور دیگر شہروں کے بھی شرکاء ریلی میں شریک ہونگے جبکہ اس کے بعد ریلی گلیات سے ہوتی ہوئی خانپور کے سیاحتی مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ریلی میں ملک کے مختلف شہروں سے 40 سے زائد شرکاء اپنی گاڑیوں سمیت شریک ہیں جبکہ امسال غیر ملکی بھی اس ریلی کا حصہ ہیں۔ریلی میں 1930 سے لیکر 1970 کی تمام گاڑیاں شریک ہیں جن میں مرسڈیز، فورڈ، شیورلفٹ، مستنگ ایم جی، وی ڈبلیو، مینی اور دیگر قدیمی گاڑیاں اس ریلی میں عوام کی تفریح کا منظر ہیں،ان کا مزیدکہنا تھا کہ پشاور میں تاریخی گاڑیوں کے انعقاد کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پشاور پرامن شہر ہے اور یہاں کے شہریوں کو ان کلاسک گاڑیوں کے ساتھ لگاؤ ہے جو ان کی دیکھ بھال کر کے اب بھی اس کا خیال پہلے کی طرح رکھتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ان گاڑیوں کو لوگ کباڑ کے مول بیچ کر فروخت کر دیتے تھے آج ان کو دوبارہ اپنی حالت میں بحال کرکے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

vantage car rally peshawar old cars particpating 5
vantage car rally peshawar old cars particpating 4
vantage car rally peshawar old cars particpating 2
vantage car rally peshawar old cars particpating 1
KPCTA Pic 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42060