Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید ترین سمارٹ کلاس روم کا بدست چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد افتتاح

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف چترال کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید ترین سمارٹ کلاس روم کا بدست چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختاراحمد افتتاح

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر خیبرپختونخوا کے دورہ چترال کے موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے یونیورسٹی آف چترال کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید ترین سمارٹ کلاس روم کا بھی افتتاح کیا،گورنر اور چیئرمین ایچ ای سی نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا بھی بطور یادگار لگایا۔

 

گورنر خیبرپختونخوا اور چانسلر یونیورسٹی آف چترال حاجی غلام علی نے یونیورسٹی آف چترال کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا. اس موقع چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور ایس ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ایچ ای سی سید نوید حسین شاہ بھی گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ موجود تھے۔

یونیورسٹی آف چترال کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ضیاء اللہ نے نئے کیمپس کا ماسٹر پلان  مہمان خصوصی کے سامنے پیش کیا۔ گورنر نے وائس چانسلر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی نے ایچ ای سی کی جانب سے مالی تعاون سے قائم کردہ نئے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید ترین سمارٹ کلاس روم کا بھی افتتاح کیا، یہ کلاس روم جدید طریقہ تدریس کے لئے تکنیکی طور پر جدید تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔

 

یونیورسٹی آف چترال کے مرکزی ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ندیم حسن نے معزز مہمانوں کو روایتی چغہ پہنایا۔

پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے مہمانان گرامی کی تشریف آوری پر بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کی کامیابیوں اور درپیش چیلنجز و مسائل کے بارے میں جامع انداز میں معلومات فراہم کیں ۔ اور چیئرمین ایچ ای سی سے درخواست کی کہ وہ چترال یونیورسٹی کو HEC بجٹ میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریں ۔

 

اپنے خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے دور حاضر میں تعلیم اور تحقیق کے تعلق کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کیا نیز معاشرتی ترقی اور نوجوانوں میں جدید طریقہ تعلیم کو مقبول کرنے کے لیے فیکلٹی ممبران کی جانب سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل بالخصوص مالیاتی چیلنجز کے حل کو اولین ترجیحات میں شامل کریں۔ چیئر مین ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف چترال کے لیے غیر متزلزل حمایت اور ان تھک کوشش کا یقین دلایا۔

 

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہمیت پر اپنا موقف واضح کیا ۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ تعلیمی میدان میں کثیر سرمایہ فراہم کرنے کے باوجود بنیادی تعلیمی اہداف کا حصول تا حال ممکن نہیں ہو پا رہا ، اس ضمن میں انہوں نے تعلیمی میدان میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نئے اہداف کے حصول کئے بھرپور کاوشوں کا عزم ظاہر کیا ۔

 

پروگرام کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا، چیئرمین ایچ ای سی، اور یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے علاقے کے قابل قدر شراکت داروں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

 

یونی ورسٹی آف چترال میں منعقدہ ” سنگ بنیاد ” کی یہ پروقار تقریب ، مستقبل کے لئے خطے میں تعلیم اور شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے نئے در وا کرنے کا ایک ایسا وسیلہ بھی ثابت ہو گی جو حکومتی عہدیداران، سیاسی رہنماؤں اور مقامی افراد و معاشرے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 15

chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 3 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 4

chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 13 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 6 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 7 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 8 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 9 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 10 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 11 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 14 chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 1

chitraltimes governor kp haji ghulam ali and chairman HEC visit chitral univeristy 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82308