Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیسف، ترقیاتی شراکتی ادارے صوبہ میں ہسپتالوں، اسکولوں، کالجز اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں تعاون کریں، حاجی غلام علی

Posted on
شیئر کریں:

یونیسف، ترقیاتی شراکتی ادارے صوبہ میں ہسپتالوں، اسکولوں، کالجز اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں تعاون کریں، حاجی غلام علی

گورنر کا دورہ ایبٹ آباد، مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد میں جدید نوعیت کے فرنیچر پر مبنی لیوکس ہوم انٹریئر شو روم کا افتتاح، معروف تاجر فیصل حبیب اور ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام کی تاجر برادری نے پر تپاک استقبال کیا

گورنر کی ایبٹ آباد پریس کلب بھی آمد، صدر راجہ ہارون سمیت صحافتی برادری نے گورنر کو استقبالیہ پیش کیا، گورنر کی صحافیوں کو فرنیچر و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے مالی معاونت کا اعلان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبہ میں معاشی استحکام اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کاروبار کے مواقع بڑھانا موجود وقت کی اشد ضرورت ہے، صوبہ میں ترقیاتی شراکت دار ممالک کو سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں کے افراد بھی کاروبار میں رحجان رکھتے ہیں جس کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے صوبہ میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ایبٹ آباد کے دوران معروف کاروباری شخصیت فیصل حبیب کے مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد پر جدید نوعیت کے فرنیچر پر مبنی لیوکس ہوم انٹریئر شو روم کے افتتاح کے بعد تاجر برادری اور عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معروف صنعتکار سید صفدر زمان، سابق ایم پی اے بابر نواز خان، فیاض تنولی، حاجی طارق سلطان، قیصر خان داودزئی، منیر شنواری، صفدر زمان شاہ سمیت بزنس کمیونٹی، چیمبر صدور اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔لوکس فرنیچر مالکان اور تاجر برادری کیجانب سے گورنر کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،

 

اس موقع پر گورنر نے جدید نوعیت کے تیار کردہ ترکش ڈیزائن، مقامی و بین الاقوامی ڈیزائن کے مطابق تیار کئے گئے فرنیچر و دیگر انٹریئر سامان کا معائنہ کیا اور اپنی نوعیت کے بہترین ہوم ڈیکور شو روم کے قیام کو مقامی آبادی کیلئے بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے روزگار فراہمی کا ذریعہ بھی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنے لکڑی پر گلوکاری کو باہر کے ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ لوکل پروڈکٹ کی باہر کی مارکیٹ میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ بزنس کمیونٹی کو جہاں میرے تعاون کی ضرورت ہو میرے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے تمام شہروں میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء بھی میسر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کو کاروبار کے حوالے سے بہت آگے لے کر جائیں گے، یہاں کیلوگ محنت کش اور ہنر مند ہیں جن کی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے انکے لئے کاروبار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں گے، علاوہ ازیں گورنر نے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں یونیسف کے تعاون سے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اور یونیسف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیسف سمیت دیگر شراکتی ترقیاتی ادارے صوبہ میں ہسپتالوں، اسکولوں، کالجز اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں اپنا تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے بعد آکسیجن پلانٹ کی اہمیت کا پوری دنیا کو پتہ چلا اور اس ضمن میں یونیسف کا ترقی پذیر ملک پاکستان میں 5 آکسیجن پلانٹ قائم کرنیکا اقدام قابل تحسین ہے،

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit abbottabad oxegen generation plant
علاوہ ازیں گورنر نے ایبٹ آباد پریس کلب کا بھی دورہ کیا، ایبٹ آباد پریس کلب پہنچنے پر صدر راجہ محمد ہارون سمیت مقامی صحافیوں اور پریس کلب کے عہدیداروں نے گورنر کا استقبال کیا اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پریس کلب تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا،ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر نے صحافیوں کوصحافتی امور کی انجام دہی میں درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا جس پر گورنر نے صحافتی برادری کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی یقین دہانی کرائی اور پریس کلب کو فرنیچر سمیت دیگر ضروری اشیاء کیلئے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پرگورنر نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے قلم اور کیمرہ کی طاقت سے عوام کو انکے بنیادی حقوق سے متعلق آگاہ رکھیں اور حکومت پر مثبت تنقید سے مسائل کی نشاندہی کریں، ملکی ترقی و خوشحالی میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے کیونکہ میڈیا ریاستی تشخص برقرار رکھنے، عوام کی درست رہنمائی کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیدا کرنے کے حوالے سے انتہائی مددگار ہے۔ گورنر کے ایبٹ آباد دورہ کے دوران ہزارہ موٹر وے پر ہری پور انٹر چینج اور شاہ مقصود انٹر چینج پہنچنے پر تاجر برادری، سیاسی قیادت اور عوام علاقہ کیجانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنانے گئے۔

Governor KP visit abbottabad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
75466