Chitral Times

Jun 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم پاکستان23مارچ پریڈ، خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت کی بھرپور انداز میں رونمائی,چترال کی تریچمیر کی چوٹی اور کلاش ثقافت کی جھلک فلوٹ میں نمایاں

Posted on
شیئر کریں:

یوم پاکستان23مارچ پریڈ، خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت کی بھرپور انداز میں رونمائی,چترال کی تریچمیرپہاڑی اور کلاش ثقافت کی جھلک فلوٹ میں نمایاں

فلوٹ پرکیلاش قبیلہ کی خواتین، خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب، بلند ترین مقام پر کھیلی جانے والی پولو اور قدیم بدھ مت تہذیب کی باقیات کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی۔
پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام 23مارچ کی مناسبت سے خیبرپختونخوا کا فلوٹ تیار کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، تاریخی مقامات، آثارقدیمہ کی سائٹ، عزت و شان کی علامت روایتی پگڑی، بلند ترین پہاڑی، روایتی خٹک ڈانس، رباب اور بہت کچھ دکھایا گیا۔ 23مارچ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد پریڈ کے موقع پر جہاں دیگر صوبوں نے اپنی ثقافت و تہذیب کو فلوٹ میں پیش کیا وہی خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا تھا۔ فلوٹ پر خیبرپختونخوا کی تہذیب و ثقافت کی واضح جھلک نمایاں ہے جیسا کہ کیلاش قبیلہ کی خواتین، خٹک ڈانس، مشہور آلہ موسیقی رباب، دنیا کے بلند ترین مقام شندور پر کھیلی جانے والی پولو گیم اور قدیم بدھ مت تہذیب کی باقیات شامل ہیں۔ فلوٹ کے سامنے کی جانب پشاور میں موجود 1526 میں تعمیر شدہ قلعہ بالا حصاردیکھایا گیا جبکہ اسی قلعے کے عقب میں 1630 میں تعمیر کی گئی مغل دور کے گورنر پشاور نواب محبت خان بن کے نام سے منسوب تاریخی مہابت خان مسجد کا مینا دیکھایا گیا ہے۔ قلعہ کے اوپر پشاور اور ملحقہ علاقوں میں پہنے جانے والی روایتی پگڑی، پشاوری پٹکے جو کہ عزت اور شان کی علامت تصور ہوتی ہے اسے بنایاگیا ہے۔ فلوٹ کی دائیں جانب وادی چترال میں واقع ہندوکش کی7708 میٹر کی بلند ترین پہاڑی ترچھ میر دیکھی جا سکتی ہے۔ جس کے دامن میں 110میٹر طویل ہزارہ موٹروے اور ایبٹ آباد کے قریب اس پر موجود سرنگ کا عکس بنایا گیا ہے۔ ہزارہ موٹروے پر صوبائی حکومت نے کل 6 سرنگیں تعمیر کی ہیں۔ فلوٹ کی بائیں جانب جنوبی وزیرستان کے علاقائی ہیڈ کوآرٹروانا میں تعمیر شدہ ایگریکلچرپارک بنایاگیا ہے جو جنوبی وزیرستان میں امن کی واپسی کے بعد زرعی کاروبار کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ اس پارک کا تصور خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام کے طور پر کیا گیا ہے۔

chitraltimes 23march parade chitral terichmir and kalash cu 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
59660