Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم اقبال کے حوالے سےآغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں شاعرمشرق،شاعر اسلام اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال کے یوم پیداِش کے موقع پر ایک پر رونق تقریب کا اہتمام کیاگیا۔اس پرمسرت موقع پرسکول ہذا کے تمام اساتذہ کرام سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حسب معمول پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جماعت نہم کی طالبہ بشری انصاری نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول کی سعادت جماعت دہم کی طالبہ عارفہ پروین کے حصے میں آئی۔
بعداذاں ندا سنگل،فائزہ روفی اور مہک ریال نے بالترتیب جماعت نہم،دہم اور یزدہم کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کی سوچ کے مختلف پہلووں جیسے : “عبث ہے شکوہ تقدیر یزداں تو خود تقدیر یزداں کیوں نہیں ہے” اور
” کس طرح ہوا کند تیرا نشتر تحقیق ہوتےنہیںکیوں تجھ سے ستاروں کے جگر چاک”
کے موضوعات پر گل افشانی کی ۔
پروگرام کو رونق بخشنے کےلئے گیارویں جماعت کی طالبات انم اینی صبحانی،شہلا کنول اور مہروز نے کلام اقبال ترنم سے پڑھا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تہمینہ سلطان اور انیتہ حسین جماعت دواز دہم کی طرف سے یوم اقبال کے حوالے سے چند اہم سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض جماعت یزدہم کی طالبات انیتہ حسین اور نازیہ مہوش نے سر انجام دیئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15631