Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت چترال سمیت صوبے کے 311نوجونوں‌کو چیک جاری

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختوخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت 311 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مجموعی طور پر 22 کروڑ 50 لاکھ گرانٹس کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔
نوجوانوں کو کاروبار آگے بڑھانے کے لئے 5 سے 20 لاکھ تک گرانٹ کے چیکس دیئے گئے۔
خیبر پختوخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کا دوسرا فیز جلد شروع کیا جائیگا جسکے لئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔سینئر وزیر عاطف خان۔

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے آخری مرحلے میں نئے کاروباری آئیڈیاز رکھنے والے 311 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو گرانٹ کی دوسری قسط جاری کردی گئی۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 58 لاکھ گرانٹ کے چیکس نوجوانوں میں تقسیم کیئے گئے۔گرانٹس کے چیکس سینئر وزیر برائے سیاحت،امور نوجوانان،ثقافت،کھیل اور آرکیالوجی کے وزیر محمد عاطف خان نے تقسیم کئے۔ان نوجوانوں کو پہلے مرحلے میں کاروبار شروع کرنے کے لئے 3سے 5لاکھ تک کی گرانٹس دی گئی تھی۔انکے کاروبار کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے بعد آج دوسرے مرحلے میں کامیابی سے کاروبار آگے بڑھانے والے نوجوانوں کو 20 لاکھ تک گرانٹس دی گئیں۔گرانٹ حاصل کرنے والے نوجوانوں کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع چترال،سوات،کوہستان، بونیر،مردان،ہزارہ،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ پشاور،نوشہرہ اور چارسدہ سے ہے۔ان نوجوانوں کی لمز یونیورسٹی سے باقاعدہ طور کاروباری تربیت کی گئی تھی۔محکمہ یوتھ افئیرز کے مطابق خیبر پختوخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام دسمبر 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت اب تک 402 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی کاروباری تربیت کی گئی ہے جن میں سے 311 نوجوانوں کو مجموعی طور پر 31 کروڑ 83 لاکھ گرانٹس کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔پروگرام میں صوبے کی خواتین کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے۔کل 100 خواتین کو پروگرام کے تحت کاروباری تربیت دی گئی ہے جن میں سے 61 خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 76.1 ملین روپے کی رقم دی گئی ہے۔نہ صرف یہ کہ اس پروگرام میں خواتین کو نمائندگی دی گئی ہے بلکہ خصوصی افراد، خواجہ سرا، اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ان سپیشل افراد کی تعداد 35 ہے جن کو 13 کاروباروں کی تربیت دی گئی ہے۔اِن 13 کاروباروں کو 20.8 ملین روپے کی رقم دی گئی ہے۔نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر برائے سیاحت وامور نوجوانان عاطف خان نے اعلان کیا کہ خیبر پختوخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائیگا جسکے لئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔یہ پروگرام صوبے کا اپنی نوعیت کا ایسا منفرد پروگرام ہے جسمیں نوجوان نہ صرف اپنے کاروبار کے مالک بنتے ہیں بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔
KP Senior Minister Atif Khan distributes youth impact cheques


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23163