Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہندوکش کے دامن سے چرواہے کی صدا – وزیراعظم اور پھتر-عبدالباقی چترالی

Posted on
شیئر کریں:

ہندوکش کے دامن سے چرواہے کی صدا – وزیراعظم اور پھتر-عبدالباقی چترالی

جب خادم پاکستان اقتدار میں آئے ہیں۔وہ دل پر پھتر رکھ کر مشکل فیصلہ کر رہا ہے۔اور بڑے میاں لندن میں بھیٹہ کر دل پر پھتر رکھ کر ان مشکل فیصلوں کو قبولیت بخش رہا ہے۔دل پر پھتر رکھ کر فیصلہ کرنا خادم پاکستان کا معمول بن چکا ہے۔خادم پاکستان کے دل پر پھتر رکھ کر فیصلوں نے پاکستانی عوام کو پیٹ پر پھتر باندھنے پر مجبور کر دیا ہے۔لہذا اب خادم پاکستان کو دل پر پھتر رکھ کر مشکل فیصلہ کرنے کے بجائے پیٹ پر پھتر باندھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ دل پر پھتر رکھ کر خود خادم پاکستان کی صحت کے لئے مضر ہے۔
ان مشکل فیصلوں نے پاکستانی عوام کا خون خشک کر دیا ہے۔جب خادم پاکستان پیٹ پر پھتر باندھ کر فیصلہ کرے گا،تو اس سے دو فائدے حاصل ہونگے،ایک خادم پاکستان کے دل پر پھتروں کا بوجھ کم ہوگا۔اور دوسرا پیٹ پر پھتر باندھ کر فیصلہ کرنے سے عوام کے مشکلات اور مصائب ان کو نظر آئیں گے۔جب حکمران دل پر پھتر رکھنے کے بجائے پیٹ پر پھتر باندھ کر فیصلہ کریں گے۔تو ملک اور قوم کا زیادہ تر مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔اور مشکل فیصلوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس وقت ملک کے زیادہ تر مسائل موجود حکمرانوں کے دل پر پھتر رکھ کر فیصلے کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔
اب خادم پاکستان ملک کے غریب عوام کے حالات زار پر رخم فرما کر اپنے مشیروں، وزیروں اور ارکان اسمبلی کو دل پر پھتر رکھنے کے بجائے پیٹ پر پھتر باندھنے کا حکم صادر فرمائے۔اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔تو جلد ہی ملک اور قوم کی قسمت بدل جائے گی۔اور ملک کو قرضوں سے نجات مل جائے گی۔کیونکہ یہ بد قسمت ملک ان بد عنوان سیاستدان، حکمرانوں ، مشیروں اور وزیروں کے دل پر پھتر رکھ کر فیصلے کرنے کی وجہ سے قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔اور عوام غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔خادم پاکستان ملک کے بائیس کروڑ عوام کا راہنما ہے۔جب آپ پیٹ پر پھتر باندھ دیں گے،تو پوری قوم آپکے پیروی کرتے ہوئے پیٹ پر پھتر باندھنا شروع کرے گا۔تو عوام کو کھانے پینے کی چیزوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔مہنگائی میں خودبخود کمی آئے گی۔عوام آپ کو دعائیں دے گی۔
ملک ترقی کرے گا اور رہتی دنیا تک تمہارا نام روشن رہے گا۔ موجودہ تجربہ کار وزیر خزانہ کے دل پر پھتر رکھ کر فیصلے کرنے سے ان کا دل بھی پھتر جیسا سخت ہو گیا ہے۔اس وجہ سے مہنگائی سے بدحال عوام کی چیخ وپکار کی آوازیں ان کو سنائی نہیں دے رہا ہے۔اور مہنگائی بھی ان کو نظر نہیں آرہا ہے۔یہ سب کچھہ دل پر پھتر رکھ کر فیصلہ کرنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ اب خادم پاکستان کو وزیر خزانہ کے پیٹ پر بڑا پتھر باندھنا چائیے،تاکہ وزیر خزانہ کا دل غریب عوام کے لیے نرم ہو جائے گا۔اور عوام کا چیخ وپکار ان کو سنائی دے گی۔اس سے غریب عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا اور خادم پاکستان کی بھی نیک نامی ہوگی۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
65284