Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہندوکش سنو فیسٹیول کا وادی مداک لشٹ میں رنگارنگ تقریب سےآغاز

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے باہمی اشتراک سے ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، اور ایس آر ایس پی کی تعاؤن سے چترال کی خوبصورت اور سیاحتی مقام مداک لشٹ میں ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز ہو گیا۔

فیسٹیول میں دس غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹرینرز سمیت مقامی کھلاڑی بھی کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ فیسٹیول کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنردروش چترال عبدالحق نے کیا۔


اس موقع پر محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے عہدیداران، ضلعی انتظامیہ چترال، ہندوکش سنو سپورٹس کلب،مقامی افراد اور ملکی و غیر ملکی سیاح کثیر تعداد میں موجود تھے۔

فیسٹیول کے پہلے روز غیر ملکی سکی ٹرینرز نے فیسٹیول میں شریک مقامی کھلاڑیوں کو سکینگ سے متعلق ٹریننگ اور اہم معلومات فراہم کیں جبکہ ساتھ ہی سکینگ کرنے کے گربھی سیکھائے۔ س

کینگ کے مقابلوں میں 500 سے زائد مقامی و دیگرکھلاڑیوں سمیت 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں جن میں 5سکینگ کھلاڑی اور 5 سنوبورڈرزکھلاڑی شامل ہیں۔
فیسٹیول میں مقامی کھلاڑیوں کو سکینگ کا سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی، سلالم اور گرینٹ سلالم مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور موسیقی محفل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
گزشتہ سال بھی محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے تعاون سے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔

۔
فیسٹیول کے تناظر میں دوسرے روز مڈک لشٹ میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے آگاہی سیمینار بھی منعقد ہوئی جس سے کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمور، اسپیشل سیکرٹری کلائمیٹ چینج، ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے خطاب کیا۔فیسٹول کی اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی۔

madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 4
madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 7
madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 8
madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 6
madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 10
madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 9
madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
44925