Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہماری کوشش ہوگی کہ تمام سرگرمیاں ایل ایس اوز کے زریعے انجام دئے جائیں۔۔ ظہورآمان شاہ

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام(اے۔کے۔آر۔ایس۔پی) چترال  کے نئے تعینات ہونے والے ریجنل پروگرام منیجر ظہورآمان شاہ نے  بیا رلوکل  سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او)   کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ایریا پروگرام منیجر اپر چترال  سید سجاد  حسین شاہ  اور اداراجاتی ترقی کے کوارڈینٹر عطاواللہ بھی موجود تھے۔ منیجر بی ایل ایس او شیر افضل نے  مہمانان کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا  کہ ادارہ علاقے کے لوگوں کی مسائل حل کرنے کے لئے اپنی بساط کے مطابق کو شش کر رہا ہے اور لوگوں کے تعاوں سے اپنے لئے مستقیل   دفتر کا قیام عمل میں لایا ۔

انھوں نے بتایا کہ نامساعت  حالات کے باوجود علاقے کے عوام ادارے کی پائیدار  ترقی کے لئے بھرپور  تعاون کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سرکاری  ادارے بھی جو علاقے میں کام کر رہے ہیں BLSO   کے ساتھ بھر پور تعاون اور حو صلہ افزائی کر رہے ہیں  انھوں نے ٹکنیکل سپورٹ دینے پر AKRSP   کا شکریہ ادا کیااور اس امید کا اظہار کیا AKRSP   ایل ایس اوز کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔
   اس موقع پر ریجنل پروگرام مینجر نے یقین دلایا کہ AKRSP   ایل ایس اوز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی  اور کوشش کرینگے کہ تمام سرگرمیاں ایل ایس اوز کے زریعے انجام دیئے جا سکیں۔اور اس سلسلے میں تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاءئنگے تاکہ یہ ادارہ مستقبل میں لوگوں کی بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے  سکیں۔


  اس موقع پر RPM  کو بتایا گیا کہ وسائل کی تقسیم UC لیول پر کیا جا تا ہے جبکہ BLSO  کے پاس UC چرون کے علاوہ  UC  لاسپور کے بٹرے گاؤں میراگرام،  سنوغر،آوی،شوتار اور UC  مستوج کے بڑے گاؤں پرواک اور نصرگول   میں شامل ہیں لہذا وسائل کی تقسیم کے وقت اس کو مد نظر رکھا جائے


  ۔ریجنل پروگرام مینجر نے یقین دلایا کہ وہ اس مسلے کا حل ضرور نکالینے کی  کوشش کرینگے۔اداراجاتی ترقی کے کوارڈینٹر  نے اپر چترال کے LSOs  کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیا۔آخر میں RPM نے AKRSP   کے اداراجاتی ترقی کے کوارڈینٹر کو ہدایت کی کہ وہ BLSO  کے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ تیار کرکے ریجنل آفس بھیج دے  کیونکہ BSLO دوسرے  LSOs  کے لئے جو ملک کے مختلف حصوں میں کام کرتے ہیں ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا،


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46445