Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کے یوم ولادت کی مناسبت سے منشیات کے استعمال کے نقصانات کے حوالے سے بونی میں اگاہی واک کا اہتمام 

Posted on
شیئر کریں:

ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کے یوم ولادت کی مناسبت سے منشیات کے استعمال کے نقصانات کے حوالے سے بونی میں اگاہی واک کا اہتمام

 

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ہزہائی پرنس کریم آغا خان کے یوم ولادت کی مناسبت سے آغا خان سوشل ویلفیر بورڈ برائے بونی نے ضلعی انتظامیہ ضلع اپر چترال ضلعی محکمہ پولیس اپر چترال، جماعتی لیڈرشپ، سماجی کارکنان ، اسماعیلی والنٹیئر ز بوائے سکاؤٹس اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون سے منشیات کے استعمال کے نقصانات کے حوالے سے ایک اگاہی واک کا اہتمام کیا جو صبح دس بجے نادرا آفس بونی کے سامنے شروع ہو ا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کے سبزہ زار پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا ۔ واک کے شراکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن میں منشیات کی نقصانات کے حوالے سے تصاویر اور جملوں کی صورت میں معلومات درج تھے۔ مختلف مقامات پر عوام بھی واک میں شامل ہوتے رہے اور پامیر پبلک سکول بونی کے طلباء بھی اس اگاہی واک کا حصہ بنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کے سبزہ زار میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت یوسف حیات ، پریذیڈنٹ نامدار اسماعیلی کونسل برائے بونی نے کی۔ رب نواز ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر تحصیل تورکہو موڑ کہو مہمان خصوصی تھے جبکہ ممتاز ماہر تعلیم اور مذہبی سکالر قاضی غلام ربانی مہمان خاص اور ڈاکٹر فرمان ولی ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی بھی تقریب میں موجود تھے۔ شراکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاضی غلام ربانی نے دینی نقطہ نظر سے منشیات کے لغنت کے موضوع پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو اس مگر وہ فعل سے اپنے آپ کو بچانے کی تلقین کی اور تمام متعلقہ اداروں سے اس حوالے سے بھر کر دار ادا کرنے پر زور دیا۔ سماجی کارکن محمد شفیع نے تاجر یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوان نسل کو مفید مشورے بھی دیئے جن پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے اس لعنت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے انھوں نے AKDN اور اسماعیلی کونسل کا شکریہ ادا کیا کہ ہر مشکل وقت میں یہ ادارے بنی نوع انسان کی بہترین خدمات کی انجام دہی میں پہل کرتے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فرمان ولی نے بھی منشیات کے نقصانات کے حوالے سے حاضرین کو اگاہ کیا اور پروگرام منعقد کرنے پر کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں صدر محفل یوسف حیات نے تمام شرا کاء کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes aga khan social welfare board organized walk on drug ediction 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82962