Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول پاورہاوس تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہے، حکام نوٹس لیں…سجاداحمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ سابق صدر آل ناظمین فورم سجاد احمد نے کہاہے کہ گولین گول پاورہاوس کے ٹیکنیکل اسٹاف کی غفلت کی وجہ سے پاورہاوس میں‌خرابی پیداہوئی ہے جنھوں‌نے سیلاب آنے کے دوران فوری اقدامات نہیں‌اُٹھائے ، ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے بتایا کہ پاورہاوس کیلئے پانی کی سپلائی جذوی طورپر بحال کردی گئی ہے مگر پاورہاوس میں ایک پرزہ(بُش) خراب ہونے کی وجہ سے تاحال بجلی کی سپلائی معطل ہے. جس سے ایک طرف صارفین بجلی انتہائی مشکلات کا شکار ہیں‌آئےروز کم وولٹیج کی وجہ سے مختلف مقامات پرٹرانسفرز کا جلنا معمول بن گیا تودوسری طرف واپڈا کو بھی روزانہ لاکھوں‌روپے کانقصان اُٹھانا پڑرہاہے . انھوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اورواپڈ حکام سے غفلت کے مرتکب اہلکاروں‌کے خلاف انکوائری اور پاورہاوس کی تیکینکی خرابی جلد دورکرکے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے. سجاداحمد نے مذید بتایا کہ مذکورہ پرزہ کی دوبارہ فٹنگ کیلئے ایک چائنیز کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے جہاں‌سے انجینئر آنے کی صورت میں ہی پاورہاوس دوبارہ چالوکیا جاسکے گا.
victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 31
Chitral a view of Golan hydro power station of 108MW head which was washed away by heay flood last night at Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25904