Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی  جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔ ویلج کونسل پرواک

شیئر کریں:

مستوج (چترال ٹائمز رپورٹ )ویلج کونسل پرواک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت نائب ناظم پرواک عید علی  منعقد ہوا جس کا مقصد گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی شروعات اور اپر چترال کو بجلی نہ دینے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات کرنا تھا ۔ اجلاس میں ممبران نے مشترکہ طور پر گولین گول بجلی گھر کی کامیابی پر حکومت پاکستان اور عوام چترال کو مشترکہ طور پر مبار باد ی دی اور مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے  بصورت دیگر مرد وخواتین کو ساتھ لے کر بھر پوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی  ،کیونکہ علاقہ گزشتہ 32مہینوں سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ صوبائی  حکومت اس سلسلے میں ابھی تک کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ اگر حکومت اور منتخب نمائندگان علاقہ کے اس گھمبیر مسئلے کو جلد ازجلد حل نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.
اجلاس میں لوئیر چترال کو بجلی کی فراہمی پر وفاقی حکومت خصوصا ایم این اے چترال کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انکی کوششوں سے ایک ناممکن کام کو ممکن بنا دیا گیا ۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5732