Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے طالبات ہمابتول، افشین، بسمہ علی کا اعزاز

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پشاوربورڈ کے حالیہ امتحانات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کیں۔ ایف اے، ایف ایس سی پارٹ ون میں 349طالبات نے شرکت کی۔ ان میں سے 328طالبات کامیاب قرار پائیں اوررزلٹ 94فیصد رہا۔

ایف ایس سی پارٹ ون پری میڈیکل کی ہما بتول ولد اسمارالدین (منیجرخیبربینک) اور افشین افضل ولد افضل امان نے 550میں سے 483نمبرحاصل کرکے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ، ایف اے پارٹ ون میں کنول رضا ولد فرزند احمد خان نے 405جبکہ فریحہ ربانی ولد غلام ربانی نے 403نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ایف ایس سی پارٹ ٹو میں مجموعمی طور پر 294طالبات شریک ہوئیں 287کامیاب قرارپائیں اور97.62%رزلٹ رہا۔

اسی کالج کے ایف ایس سی پارٹ ٹوپری میڈیکل گروپ کی بسمہ علی ولد علی مراد خان نے 928 نمبر لیکر ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نورصبا ولد ایوب جلال نے 910نمبر حاصل کئے۔

ایف اے پارٹ ٹو کی ثانیہ ثروت ولد ہزار محمد خان نے 856نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔
کالج ہذا میں پری انجینئرنگ گروپ کی طالبہ ثنا جبار ولد عبد الجبار خان نے 904نمبرحاصل کئے اور یو ای ٹی کے ٹیسٹ میں 343نمبر حاصل کئے اوران کا داخلہ بھی متوقع ہے۔
نمایاں‌پوزیشن ہولڈرطالبات نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ‌کی مہربانی ، والدین دعاوں ، اساتذہ اورپرنسپل کی بہترین رہنمائی اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24810