Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں‌یوم دفاع اوریوم یکجتہی کشمیرکے حوالے تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں یوم دفاع پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی۔ ۶ ستمبر کو یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ منسلک کرکے منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بہ شانہ ہر محاز پر لڑنے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ دشمن نے ہماری شہ رگ پر پاؤں رکھنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن وہ یہ یاد رکھے کہ ہم ایسی قوم ہیں جو اس کے پیر اکھاڑنا جانتے ہیں۔
اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسکے بعد حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف پیش کی گئی۔ پاکستان کا قومی ترانہ بھر پور جوش و جذبے سے پیش کیا گیا۔ چھ ستمبر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات نے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے خون سے آزادی کی رکھوالی کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ سلام پیش کیا ان ماؤں کو جنہوں نے اپنے لخت جگرکو وطن کی محبت پر قربان کردیا۔سلام پیش کیا ان والدین کو جن کے لعل دشمن کے غرور کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی۔

وطن کی آزادی کا دفاع افواج پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے وہ اپنے تن،من، دھن کی بازی لگانے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔
کیونکہ ان کی زندگی کا مقصد اولین ہی یہی ہے کہ دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے شہادت کا جام پی لے یا غازی بن کر دشمن کے سینے پر اپنا پرچم لہرائے۔

پروگرام میں کالج کی وائس پرنسپل پروفیسر مسز عائشہ عمر نے یوم دفاع پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ کوئی بھی جسم اپنی شہ رگ کے بغیر زندہ تصور نہیں ہوتا۔ پاکستان کی تصویر اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا۔ اور اس کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ مل کر لڑتے رہیں گے۔ ہمارے بے باک حوصلوں کے سامنے غاصب دشمن کو ملیا میٹ ہونا پڑے گا۔جس طرح ۶ ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن نے اپنے ناپاک ارادوں اور خوش فہمی کے بل بوتے پر پاکستان پر چڑھ دوڑنے کی کوشش کی تھی اور اسے دُم دبا کر بھاگنا پڑاتھا۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ دشمن کشمیر کی سرزمین سے اُس سے بھی بد ترین انداز سے بھاگ جائے گا۔
پروگرام کے اختتام پر کالج کے اسٹاف اور طالبات نے کشمیر کے حق میں بینرز اٹھا کر واک کیا۔ انہوں نے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے تحریک حریت کے جانبازوں کے حق میں نعرے لگائے۔ اور آذادی کے حصول تک ان کے شانہ بہ شانہ چلنے کا عزم کیا۔اورکہاکہ ہم ایسی تقریبات سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم دشمن کو اس کے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ggdc chitral kashmir solidarity rally and defence day observed 1

ggdc chitral kashmir solidarity rally and defence day observed 2

ggdc chitral kashmir solidarity rally and defence day observed 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25890