Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹرفار وویمن لوئر چترال میں جاب فیئر اینڈ سکلز ایگزیبیشن کا انعقاد، منیجنگ ڈایریکٹر کے۔پی۔ ٹیوٹا پروفیسر انجینئر عبدالغفارنے افتتاح کیا، دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

شیئر کریں:

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹرفار وویمن لوئر چترال میں جاب فیئر اینڈ سکلز ایگزیبیشن کا انعقاد، منیجنگ ڈایریکٹر کے۔پی۔ ٹیوٹا پروفیسر انجینئر عبدالغفارنے افتتاح کیا، دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخواہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر انجینئر عبدالغفار نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے بچوں اور خصوصا بچیوں کو ایسا ہنر دے رہے ہیں کہ وہ خود برسرروزگار ہونے کے ساتھ اپنے خاندانوں کو بھی سنبھالنے کے قابل ہوسکیں، ہم ان کو ڈگریاں دینے کے بجائے انھیں فن او ر اسکل سیکھاتے ہیں۔جبکہ بیرون دنیااور پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ڈ گری کے بجائے ہنر اور قابلیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔جس کے لیئے ہم صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں صوبے کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ تربیت اور ہنر سیکھاتے ہیں تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے باعزت روزگار کماسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹرفار وویمن لوئر چترال میں اے۔کے۔ار۔ایس۔ پی۔ کی تعاون سے منعقدہ دو روزہ جاب فیئر اینڈ سکلز ایگزیبیشن کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی ٹیوٹا نے کالج میں نئے کورسز جنمیں مائیکروہائیڈل پاور، سولرائزیشن کیلئے جدید مشینری بھی مہیاکرنے ودیگر ضروریات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بہت جلد چترال میں پولی ٹیکنکل کالج کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔ اور چترال ٹیکنیکل کالج کو متعلقہ پرنسپل کے تجایز کے مطابق سامان فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ اس سے قبل ایم ڈی نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اورنمائش میں رکھے گئے سامان اور کالج کے طالبات کی ہنرکی تعریف کی۔اس سے قبل کالج پہنچنے پر پرنسپل آفس میں انھیں بریفنگ دی گیی اور چترال کی روایتی چغہ اور ٹوپی بھی پہنایا گیا۔

صدر محفل ریجنل پروگرام منیجر اے۔کے۔ار۔ایس۔پی چترال اخترعلی نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے نوجوانوں خصوصا خواتین کو برسرروزگار اور بااختیار بنانے کیلئے اپنے ادارے کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ انھوں نے کہاکہ اے کے آرایس پی گزشتہ چالیس برسوں سے چترال اورگلگت بلتستان میں لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور اگاہی پروگرامات کے ساتھ خواتین کوباا ختیاربنانے میں سرگرم عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم مختلف اداروں کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خواتین کو معاشی سطح پر ترقی دینے کیلئے جامع پروگرام پر کام کررہے ہیں اور ٹیکنکل کالج کے ساتھ بھی اس طرح کے پروگرامات میں مذید نکھار لانے اورپارٹنرشپ پر مستقبل میں بھی کام کرنے کا اعادہ کیا تاکہ علاقے کے خواتین کو برسرروزگار بنانے میں کردار ادا کرسکیں۔

 

نمائش میں کالج ہذاکی تربیت یافتہ طالبات ودیگر اداروں کی تیارکردہ ملبوسات، ہاتھ سے بنی ہوئی شالیں، قالین،روایتی کھانے پکانے اور خواتین کی فنی تربیت اور دلچسپی سے متعلق اسٹالز لگائے گئے تھے۔جن میں لوگوں نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔

پرنسپل سن روز نے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ودیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج میں جاری فنی تعلیم اورکورسز کے بارے میں اگاہ کیا۔ جبکہ اس سے قبل کالج کے طالبات نے حمد باری تعالی، نعت شریف پیش کرنے کے ساتھ فنی تعلیم کی اہمیت پر تقریر کی۔ بعد از اں کالج کے پرنسپل نے ایم۔ ڈی کی ہدایت پر طالبات میں اسکالر شپ کے سرٹفیکیٹ تقسیم کی۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیوٹا اور نیوٹیک کے حکام، جماعت اسلامی کے سابق امیر جمشید احمد، سابق ار پی ایم انجینئر سردار ایوب، سابق ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رفیع اللہ، ڈی ڈی او و پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل کالج (جی ٹی وی سیز) چترال رحمت کریم، سابق اے۔ڈی۔سی۔مفتاح الدین، سوشل ورکر گلاب، پراجیکٹ منیجر اے۔کے۔ار۔ایس۔پی حمید الاعظم ودیگر بھی موجود تھے۔

اسی طرح یہ رنگارنگ ایگزیبیشن دو دن جاری رہنے کے بعد گزشتہ دن اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام میں مدعومختلف مکاتب فکر نے خواتین کیلئے نمائش کا اہتمام کرنے پر تمام منتظمین خصوصا کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اسطرح کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

بعد ازاں ایم ڈی ٹیوٹا نے اپر چترال کا بھی دورہ کیا جہاں کالج کے پرنسپل بشرہ اور وائس پرنسپل طیبہ رزاق نے انھیں کالج کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایم ڈی نے کالج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور علاقے کی ضرورت کے مطابق مذید نئے ٹیکنکل کورسز شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

chitraltimes gtvc jobfair and skill exhibiton women chitral

chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 8

chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 2 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 5chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 4 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 5 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 6 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 7 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 8 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 9 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 10 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 2 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 3 chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 4

chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 11

chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 12

chitraltimes gtvc chitral w jobfair and skill exhibition 1

Chitraltimes md tevta kp visit gtvc booni upper chitral

Chitraltimes md tevta kp visit gtvc booni upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66951