Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر کا خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کا مطالبہ، اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیںگے۔الیکشن کمیشن

Posted on
شیئر کریں:

گورنر کا خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کا مطالبہ، اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیںگے۔الیکشن کمیشن

 

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ،پنجاب،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

 

 

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبہ کے خواجہ سراؤں کو تدفین اور علاج معالجہ کے حوالے سے مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعلی کیجانب سے صوبہ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کرنیکا فیصلہ کیا گیا. وزیر اعلٰی کیجانب سے محکمہ صحت کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا، وزیر اعلٰی کا انتقال کر جانیوالے خواجہ سراؤں کی تدفین کیلئے علیحدہ  قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا. اس حوالے سے بھی باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے وزیراعلٰی کے  مذکورہ اقدامات کو قابل قدر قرار دیا، گورنر اور مئیر پشاور نے معاشرے کے مطلوم طبقہ خواجہ سراؤں کیلئے علاج معالجہ اور تدفین سے متعلق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے فوری  اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا، وزیراعلٰی علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ خواجہ سرا معاشرے اور حکومت کی توجہ کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تمام دیگر مشکلات کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گی. وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد خواجہ سراؤں سے وزیراعلٰی ہاؤس میں ملاقات کر کے انکی ہر ممکن دادرسی یقینی بنائی جائے گی.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87015