Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیِ کا بارشوں/سیلاب کے باعث ضلع چترال و دیگر ملحقہ علاقوں میں ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس

Posted on
شیئر کریں:

گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیِ کا بارشوں/سیلاب کے باعث ضلع چترال و دیگر ملحقہ علاقوں میں ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس

گورنر کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ، چترال و دیگر علاقوں میں میں متاثرین سیلاب/بارشوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنانیکی ہدایت

گورنر کا ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چئیرمین سے بھی رابطہ، ہنگامی امدادی سرگرمیاں یقینی بنانیکی ہدایت

ضلع چترال سمیت دیگر علاقوں میں متاثرین سیلاب/بارشوں کی امداد میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے، حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی جو کہ اس وقت ایف پی سی سی آئی کے 46 ایکسپورٹ ایوارڈز میں شرکت کیلئے دورہ کراچی پر ہیں، انہوں نے بارشوں سے ضلع چترال میں سیلابی صورتحال سے تباہ کاریوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور چترال و دیگر ملحقہ علاقوں میں متاثرین سیلاب/بارشوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی امداد میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے،انہوں نےاپر چترال کا زمینی راستہ فوری بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی،گورنر نے کراچی سے ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چئیرمین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں یقینی بنانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال میں فوری طور پر مقامی افراد، مسافروں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔اپر چترال کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے متاثرین علاقہ کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضروری سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے. گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا، کراچی سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی، مخیر حضرات چترال و دیگر علاقوں کے متاثرین کی مدد کیلئے تیار بیٹھے ہیں،ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو فوری رابطہ کیا جائے.

 

دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے مانسہرہ اور چترال میں بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے حادثات میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

chitraltimes chitral flood and damages road block 13 chitraltimes chitral flood and damages road block 12 chitraltimes chitral flood and damages road block 17 chitraltimes chitral flood and damages road block 22

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
77012