Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنیکی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنیکی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے گورنر سیکرٹریٹ کو تمام یونیورسٹیوں سے اب تک تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تفصیلات طلب کرنیکے احکامات جاری کئے ہیں۔گذشتہ روز گورنر ہاوس میں گورنر انسپکشن ٹیم کی محکمانہ بریفنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے جی آئی ٹی کی جانب سے یونیورسٹیوں میں فیکٹ فائنڈنگ انکوائریز کے عمل کو آسان بنانے سمیت تحقیقاتی عمل کو سو فیصد قانون اور میرٹ کے مطابق پایہ تکمیل پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم میاں محمد نے گورنر کو گورنر انسپکشن ٹیم کے محکمانہ فرائض، ڈھانچہ، اغراض مقاصد، تحقیقاتی رپورٹ کی تیاری و منظوری اور محکمہ کی قانونی حیثیت، رولز ریگولیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، چیئرمین جی آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ اب گزشتہ 4 سال کے عرصہ میں مختلف پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کی 54 انکوائریز رپورٹ مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے گورنر انسپکشن ٹیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمہ کو مالی و انتظامی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائریز رپورٹ پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہئے اور تحقیقاتی رپورٹ کو سالہا سال التوا کا بھی شکار نہیں ہونا چاہئے۔

 

chitraltimes governor kp faisal karim kundi meeting 1

صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں، ا نڈسٹریز کی ترقی ملکی معیشت کی ترقی ہے، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں، ا نڈسٹریز کی ترقی ملکی معیشت کی ترقی ہے، صنعت و انڈسٹری سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرحد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایک نمائندہ وفد سے گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں چیمبرکے صدر فواداسحاق، غضنفربلور، ثناء اللہ،اعجاز افریدی اوردیگرشامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے گورنر کوبجلی اور گیس کے قیمتوں میں اضافہ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت صنعتوں درپیش دیگر مسائل ومشکلات سے تفصیلی آگاہ کیااور ان صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے گورنر کو تجاویز بھی دیں۔

 

انہوں نے اس امید کابھی اظہارکیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی وفاق کے نمائندہ کی حیثیت سے صوبے کے صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے وفاق کونہ صرف آگاہ کریں گے بلکہ ان کے حل کیلئے اپناآئینی کردار بھی ادا کریں گے۔ وفد کے شرکاء نے گورنر کو سرحد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر گورنرنے بہت جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنرنے وفد کے شرکاء کومسائل ومشکلات کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون یقین دلاتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی نے ملکی معیشت کے استحکام میں ہمیشہ قابل قدر کردار ادا کیا ہے،وفاقی حکومت صنعتکاروں کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ ان کی صنعتوں کے باعث نہ صرف ملازمت کے کثیر مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔انہو ں نے کہاکہ صوبے کی مجموعی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اورصوبے کی صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کایقین دلایا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
89828