Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، گورنر نے  آغا خان فاونڈیشن کی خیبرپختونخوا بالخصوص ضلع چترال میں تعلیم و صحت سمیت فلاحی خدمات کو سراہا 

Posted on
شیئر کریں:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، گورنر نے  آغا خان فاونڈیشن کی خیبرپختونخوا بالخصوص ضلع چترال میں تعلیم و صحت سمیت فلاحی خدمات کو سراہا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی،پرنس رحیم آغا خان کو صدارتی ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد پیش کی۔گورنر نے پرنس آغا خان فاونڈیشن کی خیبرپختونخوا بالخصوص ضلع چترال میں تعلیم و صحت سمیت فلاحی خدمات کو سراہا۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آغا خان فاونڈیشن کی جانب سے پسماندہ طبقے کی امداد و فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھایا جائے گا۔گورنرنے کہاکہ صوبہ بالخصوص چترال میں غربت کے خاتمہ اور پسماندہ طبقے کی امداد میں آغا خان فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ غریب خاندانوں کی کفالت کیلئے اور صوبہ کو غربت سے نکالنے کیلئے مستقبل میں ملکر آگے بڑھنا ہو گا۔ آغا خان ٹرسٹ ساری دنیا میں فلاحی کاموں اور پسماندہ معاشرے کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عظیم کام میں مصروف ہے۔ گورنر نے کہا کہ آغا خان فاونڈیشن کے ساتھ ملکر صوبہ میں انسانی ترقی کیلئے تعلیم و صحت اور دکھی انسانیت کی مدد کیلئے مشترکہ اقدامات کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر پرنس رحیم آغا خان نے پسماندہ طبقہ کی بہتری اور انسانی ترقی کیلئے گورنر کے ویژن کو سراہتے ہوئے تعمیری اقدامات پر ملکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

chitraltimes governor kp meeting with saudi ambassidor

گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کا پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ریلیف اینڈ ایڈ سنٹر پاکستان ونگ کے ڈائریکٹر عبداللہ البراک بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت پاک سعودی تعلقات،صوبہ میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی امدادی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں غربت کے خاتمہ اور دکھی انسانیت کی خدمت میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کیجانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، سوات، چترال، چارسدہ میں جس طرح سیلاب زدگان کی جس محبت کے جذبہ سے امداد کی گئی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ سعودی حکومت نے ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم کے دل سعودی حکومت و عوام کیساتھ ڈھرکتے ہیں۔#

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایڈورڈز کالج پشاور کا دورہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ایڈورڈز کالج پشاور کا دورہ کیااور ایڈورڈز کالج کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔گورنر نے کالج میں عالمی لینگویج کورسز سنٹر، سنٹرل لائبریری اور مختلف کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور کالج میں جاری سالانہ امتحانات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوا کو پرنسپل پروفیسر شجاعت علی خان کیجانب سے ایڈورڈز کالج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کالج کی تاریخی حیثیت، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں، اسکالرشپس، اکیڈیمک کارکردگی سے متعلق بتایا گیا۔انہوں نے کالج کے بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو کمیٹی، فنانس کمیٹی کے ڈھانچہ سے متعلق بھی گورنر کو بریفنگ دی۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ایڈورڈز کالج صوبہ کا اعلٰی تاریخی تعلیمی ادارہ ہے،ایڈورڈز کالج کی معیاری تعلیمی شہرت کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔#


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
89856