Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی سے مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے انکے عہدے کاحلف لیا

شیئر کریں:

گورنر ہاؤس پشاورمیں  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی سے مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے انکے عہدے کاحلف لیا

 

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی سے مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے اُن کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ پروقار تقریب حلف برداری میں جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا یا۔ تقریب میں سیکرٹری قانون خیبرپختونخواشگفتہ نوید نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی کی مستقل بنیادوں پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔گورنر نے اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کو مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان،پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، وکلاء، نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی، فیروز جمال شاہ کاکاخیل، عدنان جلیل،،حامد شاہ، پیر ہارون شاہ، جسٹس (ر)ارشاد قیصر،بخت نوازتھاکوٹ، ساول نذیرایڈوکیٹ،محمد علی شاہ، سلمی بیگم،مئیر پشاور حاجی زبیر علی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان،اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، انتظامی محکموں کے سربراہان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر مظہر ارشاد، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ انعام اللہ خان، پی  ایس او چیف جسٹس، پرنسپل آفیسرز ہائیکورٹ نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری کے بعد گورنر حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلٰی اعظم خان سے چیف جسٹس مسرت ہلالی اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان نے مشترکہ ملاقات بھی کی۔

chitraltimes governor kp taking oath form musarat hilali as chief justice kp 2 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74377