Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر حاجی غلام علی کی زیر صدارت  پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اوربلاتعطل فراہمی سے متعلق گورنر ہاؤس میں محکمہ سوئی گیس حکام کے ساتھ اعلی سطح اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

گورنر حاجی غلام علی کی زیر صدارت  پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اوربلاتعطل فراہمی سے متعلق گورنر ہاؤس میں محکمہ سوئی گیس حکام کے ساتھ اعلی سطح اجلاس

گورنر کی سوئی گیس حکام کو شہری علاقوں سمیت ضلع پشاور میں گیس فراہمی کے اوقات میں اضافہ اور نانبائیوں کوگیس فراہمی کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایت

ضلع پشاور میں 350 کلومیٹر پر بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی پر کام جاری ہے، فدا آباد، وزیر باغ میں 1 کلومیٹر سے زیادہ نئی پائپ لائینز بچھانے کا آغاز پیر سے شروع ہو جائیگا، گورنر کو بریفنگ

موسم سرماکا آغاز ہوچکاہے، گھریلو صارفین کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے،گورنر حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹئمز رپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی زیر صدارت ضلع پشاور میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر سے متعلق مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی درخواست پر محکمہ سوئی گیس حکام کے ساتھ گورنر ہاؤس میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نمک منڈی دیگر شہری علاقوں سمیت ضلع پشاور میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور نانبائیوں کوگیس فراہمی کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی،جنرل منیجر سوئی گیس پشاور سید مختار شاہ، ڈپٹی چیف انجینئر آفتاب خان، سینئر انجینئرز علی بن ارشد، ذیشان بابر، شاہ فیصل سمیت محکمہ سوئی گیس کے دیگر حکام موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ نئے پائپ لائنز بچھانے پر کام تیز کیا جائے سوئی گیس حکام کی جانب سے بریفنگ میں گورنرکو بتایاگیا کہ پشاور کے شہری علاقوں سمیت ضلع بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی دستیابی کے اوقات میں اضافہ کیاجائے گا اورمختلف علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے گیس پریشر میں بھی اضافہ کیاجائے گا سوئی گیس حکام نے گورنر کی ہدایت پرنانبائیوں کو گیس کی فراہمی کے اوقات میں بھی تبدیلی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ ضلع پشاورمیں 350 کلومیٹر پر بوسیدہ پائپ لائنزکی تبدیلی منصوبہ پرکام جاری ہے جس میں سے 50 کلومیٹر پر کام مکمل کیاجاچکاہے اور 300 کلومیٹر بوسیدہ پائپ لائنز کی تبدیلی پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے پشاور و مضافات لنڈی ارباب، گلبہار، بشیر آباد،مدینہ کالونی،سردار کالونی، فرحان کالونی، بنگش کالونی، حسن گڑھی، باغ کالونی، فقیرآباد، اشرفیہ کالونی،زریاب کالونی، پلوسئی مخدرزئی، گلبرک، نوتھیہ، ڈھیری باغبانان، لالہ رخ کالونی، کوٹلہ محسن خان، بھانہ ماڑی، سول کوارٹرز، سیٹھی ٹاون، کمبوہ، عثمانیہ کالونی، یوسف آباد،کاکشال، یکہ توت، پیپل کالونی،قافلہ روڈ، غریب آباد، مومن ٹاون سمیت پیرغائب بابااور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

 

سوئی گیس حکام نے گورنر کو یقین دلایا کہ ضلع پشاورکے فدا آباد وزیرباغ میں گیس فراہمی کیلئے 1 کلومیٹرسے زیادہ نئی گیس لائن بچھانے پر کام 2 دن میں شروع کردیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع پشاور اور اس کے مضافات میں بوسیدہ گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی تبدیلی سے پشاور شہرو مضافات میں گیس کے کم پریشر اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام بوسیدہ پائپ لائینز کی تبدیلی، پائپ لائینز کی مرمت اور نئی پائپ لائینز کی تنصیب کے کاموں میں ضلعی حکومت کو بھی نہ صرف ساتھ رکھا جائے بلکہ انکو بروقت بھی مطلع کیا جائے تاکہ کھدائی کے دوران ضلعی حکومت کے روڈ پختگی اور سڑکوں، نالوں کی تعمیر کے منصوبے متاثر نہ ہوں، اس اقدام سے عوام کو تکالیف سے بچایا جا سکتا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی نے کہاکہ ضلع پشاور میں بوسیدہ گیس پائپ لائنز کی تبدیلی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیاجائے کیونکہ موسم سرماکا آغاز ہوچکاہے اور گھریلو صارفین کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بھی عوام علاقہ کیجانب سے گیس کی عدم دستیابی اور لوڈشیڈنگ کی ہزاروں شکایات موصول ہوئی ہیں، اب موسم سرما میں گیس کی طلب و کھیت زیادہ ہوتی ہے جس کیلئے محکمہ سوئی گیس گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ صبح سویرے اس بات کا خاص خیال رکھاجائے کہ گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ نہ ہو تاکہ سکول جانیوالے بچوں کیلئے ناشتہ بروقت تیارکیاجاسکے کیونکہ اس حوالے سے کافی علاقوں سے شکایات سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے بوسیدہ گیس پائپ لائنز کی تبدیلی ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ گیس کی بوسیدہ پائپ لائنز سے لیکج کے باعث گیس ضائع ہو رہی ہے، پشاور کے اکثر علاقوں میں گیس لیکج اور پائپ لائنوں سے پانی نکلنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس کا مستقل بنیادوں پر حل یقینی بنایاجائے گیس کے افسران نے گورنر کو یقین دھانی کی کہ پائب بچھنے پر کام تیز کیا جائے گا اور عوام کو تکلیف سے نکلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80503