Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر حاجی غلام علی کی خصوصی دعوت پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا دورہ گورنرہاوس

Posted on
شیئر کریں:

گورنر حاجی غلام علی کی خصوصی دعوت پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا دورہ گورنرہاوس

بچوں نے گورنر ہاؤس میں سیر و تفریح کی، بچوں کی جوس، بسکٹس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی گئی

تھلیسیمیا اور معذوری کا شکار بچوں کو دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے، ان کی مشکلات دور کرنا ہم سب پر حق بنتا ہے، گورنر حاجی غلام علی

پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک ملک بنانے کیلئے حکومت و عوام کو مشترکہ موثرکردار ادا کرناہوگا، گورنر

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی خصوصی دعوت پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 50بچوں اور انکے والدین نے بدھ کے روزگورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین حمزہ اعجازعلی خان، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، خالد خان، عتیق الرحمن اور دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔تھیلیسیمیا بچوں نے گورنرہاؤس کے سبزہ زار، شاہی باغ،ملتانی باغ اور فیزنٹری سمیت دیگرمقامات کادورہ کیااورمکمل سیروتفریح کی۔ اس موقع پر بچوں کی جوس، بسکٹس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی گئی۔گورنر حاجی غلام علی گورنر ہاؤس کا دورہ کرنیوالے تھلیسیمیا کا شکار بچوں میں گھل مل گئے، بچوں سے والہانہ محبت و شفقت کا اظہار کیا اور بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء خود تقسیم کرتے رہے۔گورنرہاوس کا دورہ کرنیوالے تھیلیسیمیا بچوں اوران کے والدین کے چہروں پر خوشی ومسرت کے تاثرات قابل دیدتھے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے طلبگار اور حقدار ہیں،تھیلیسمیاکے شکار بچے بھی میرے انتہائی خاص ہیں،اس لئے ان بچوں کو گورنر ہاؤس میں سیروتفریح کیلئے خصوصی دعوت دی۔ گورنر ہاوس میں خصوصی بچوں کو اپنے لئے سب سے زیادہ معزز سمجھ کر بلایا اور انکی خدمت بھی کی حالانکہ اس سے پہلے گورنرہاؤس صرف معتبرشخصیات کیلئے کھلارہتا لیکن گورنر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد میں نے سب سے پہلے 3 ہزار کے قریب خصوصی اورمعذور بچوں کو گورنرہاؤس بلایا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے سے دلی سکون محسوس کرتاہوں، تھلیسیمیا اور معذوری کا شکار بچوں کو دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے۔ ہم سب پر حق بنتا ہے کہ ہم ان بچوں کی مشکلات دور کریں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقہ اور حکومت پربھی انکا حق ہے، تھلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے ایسے سنٹر ہونے چاہئیں جہاں کھیل کود سمیت تمام سہولیات میسر ہوں۔

 

گورنرنے کہاکہ گورنر کا منصب سنبھالنے سے پہلے بھی خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہوں اورباہر ممالک کے دوروں کے دوران خصوصی بچوں کو یاد رکھا اوران کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کیا۔ میرے خیال میں وسائل فراہم کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مکمل سرپرستی ضروری ہے اور خصوصی بچوں کی سرپرستی اپنے لئے اعزاز سمجھتاہوں۔ خصوصی بچوں کی سرپرستی نہ صرف ان بچوں بلکہ انکے والدین کیلئے بھی خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زوردیا کہ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خصوصی گراؤنڈ، سنٹر ہونے چاہئیں جہاں انکو کھیل کود کی سہولیات بھی میسر ہوں۔ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گورنرنے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں یونیورسٹیوں میں خصوصی بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ تھیلیسیماکے مرض میں مبتلا بچوں سمیت دیگر خصوصی بچوں کو بھی مزیدمراعات اورسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا کے موذی مرض پرقابوپانے کیلئے عوام کو منظورشدہ قانون پر عمل کرناہوگاتاکہ اس معاشرے سے تھیلیسیمیاکے مرض کا خاتمہ ممکن بنایاجاسکے۔

 

حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین حمزہ اعجاز علی خان اور اباسین یوسفزئی نے اس موقع پر گورنر کو فاؤنڈیشن کودرپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور کہاکہ فاؤنڈیشن کازیادہ دارومدار زکات اور عطیات پر ہوتاہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہر سال ادارے کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 10 ملین روپے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ملک کی مشکل معاشی صورتحال کی وجہ سے گذشتہ سال صرف 50 لاکھ روپے دیے گئے جس کی وجہ سے مالی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کا سالانہ خرچہ 5 کروڑ روپے سے زیادہ سے جس میں زیادہ تر خرچہ جاپان سے بلڈ بیگ کی درآمد پرہوتاہے۔ چیئرمین نے گورنر سے درخواست کی کہ رواں سال منظور کئے گئے 10 ملین روپے کی یکمشت اور فوری ریلیز کیلئے کردار ادا کریں۔حمزہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اعجازعلی خان نے گورنرہاؤس میں بچوں کو خصوصی طور پر مد عو کرنے، ان کی خدمت کرنے اور بچوں کے ساتھ خلوص، پیا ر ومحبت کرنے پرگورنرکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس سے نہ صرف بچوں کو خوشی ہوئی بلکہ انہیں اطمینان بھی ہوا۔ گورنرنے چیئرمین حمزہ فاونڈیشن کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکموں سے بات کرکے بہت جلد ادارے کیلئے فنڈکامسئلہ حل کردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کی معاونت کے حوالے سے اجلاس بھی بلایاگیاہے تاکہ اس بات پرغورکیاجاسکے کہ کس طرح سے خصوصی بچوں کی مکمل معاونت کی جاسکتی ہے۔گورنرنے اس موقع پر تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے حمزہ فاؤنڈیشن اور اس میں کام کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ گورنرنے عوام پر بھی زوردیا کہ وہ پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک ملک بنانے کیلئے اپناموثرکردار ادا کریں،۔فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے گورنر کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں جبکہ بچوں نے گلدستے پیش کئے۔#

chitraltimes thalesmia patient children visit governor house kp 1 chitraltimes thalesmia patient children visit governor house kp 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80456