Chitral Times

Jun 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرہاوس میں ایک دن کھلی کچہری کیلئے مختص کیاجائیگا تاکہ صوبے کے عوام بلا کسی دقت و تکلیف گورنرہاوس آسکیں اوراپنے مسائل ومشکلات سے ہمیں آگاہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی 

Posted on
شیئر کریں:

گورنرہاوس میں ایک دن کھلی کچہری کیلئے مختص کیاجائیگا تاکہ صوبے کے عوام بلا کسی دقت و تکلیف گورنرہاوس آسکیں اوراپنے مسائل ومشکلات سے ہمیں آگاہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور(چترال ٹائمزرپور ٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس پشاور کو عوامی گورنرہاوس بنادیاہے، گورنرہاوس میں ایک دن کھلی کچہری کیلئے مختص کیاجائیگا تاکہ صوبے کے عوام بلا کسی دقت و تکلیف گورنرہاوس آسکیں اوراپنے مسائل ومشکلات سے ہمیں آگاہ کریں،صوبائی حکومت کی طرح صرف باتیں نہیں کریں گے بلکہ عملی طور پر کام کرکے دکھائیں گے، بحیثیت گورنر وہ صوبے کے عوام اور صوبے کے مجموعی مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے اپنا آئینی کردار موثر طریقے سے ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیرکے روزپشاورڈویژن اور مردان ڈویژن سے عوامی نمائندہ جرگہ سے گورنرہاوس پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نمائندہ جرگہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عاصمہ ارباب عالمگیر، شازیہ طہماش، ذوالفقارافغانی،صوبائی صدر محمدعلی شاہ باچہ، سابق صوبائی صدر نجم الدین خان، شجاع خان، بلندخان ترکئی، نوابزادہ عمرفاروق، ڈاکٹرغزالہ عطاء اورصاحبزادہ حاجی گل،دیگرسیاسی وسماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، نوجوان، طلباء سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ اراکین جرگہ نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ عمائدین نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کے عوام کو درپیش تعلیم، صحت، بجلی سمیت دیگرمسائل سے بھی گورنر کوآگاہ کیا۔ مبارکبادکیلئے گورنرہاوس آنے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وہ صدرآصف علی زرداری اور بلال بھٹوزرداری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیااورصوبے کے گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سونپیں۔ وفاق کے نمائندہ کی حیثیت سے صوبے اور وفاق کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود، ترقی وخوشحالی کے راستے کھولے جاسکیں۔ گورنرنے کہا کہ وہ اپنے صوبے کے عوام اور اپنے لیڈرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ صدرآصف علی زرداری نے صوبہ کیلئے این ایف سی ایوارڈ جاری کیا، صوبے کو خیبرپختونخوا کا نام دیکر پختونوں کو ان کی شناخت دلائی اور 18 ویں ترمیم کی شکل میں صوبوں کو اختیارات دیے جس پر صوبے کے عوام آصف علی زرداری کے مشکورہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران صوبے کو این ایف سی ایوارڈ میں خصوصی طور پر1 فیصداضافی دیاگیا جوکہ تقریباً 50/60 ارب روپے بنتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی نااہلی سے نہ تو پولیس کو جدید ہتھیار دیے گئے اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں بہتری لائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام حقوق کیلئے ہرمتعلقہ فورم پر بات کروں گا اور توقع ظاہر کی کہ صوبے کے عوام بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ہم سب کا اجتماعی مقصد صوبہ کو ترقی و خوشحالی کیجانب گامزن کرنا ہے۔

 

پشاور(چترال ٹائمزرپور ٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبر پختونخوا سراج الحق نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آڈٹ سفیر احمد بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سراج الحق نے گورنر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور صوبائی حکومت کے مختلف محکموں کے اخراجات و محصولات کے آڈٹ سے متعلق محکمانہ فرائض سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے تفصیلات میں بتایا کہ صوبائی حکومت کے مختلف محکموں کے اخراجات و محصولات سے متعلق سالانہ آڈٹ رپورٹ تیار کے آئین کے آرٹیکل 171 کی تعمیل میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے گورنر کو پیش کی جاتی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے زیراہتمام صوبوں میں قائم آڈٹ اداروں کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہاکہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے آڈٹ ایک بنیادی جزو ہے، مالی امور میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے شفاف آڈٹ و احتساب کا نظام ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ مالی بے قاعدگیوں کے براہ راست اثرات معاشی نظام پر پڑتے ہیں،تمام محکموں کو مالیاتی اخراجات سے متعلق قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنانی چاہئے۔علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم میاں محمد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ چئیرمین نے گورنر کو گورنر انسپکشن ٹیم کے محکمانہ فرائض سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں سمیت 55 تحقیقاتی رپورٹس مرتب کی گئی ہیں۔ اس موقع پر گورنرنے کہاکہ کسی بھی قسم کی فیکٹ فائینڈنگ انکوائری کیلئے ایک مدت مختص ہونی چاہئے۔ ایسا نہیں ہونا کہ چاہئے انکوائریز سالہا سال چلتی رہیں کیونکہ اس سے سے پھر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی عمل سو فیصد قانون اور میرٹ کے مطابق ہونا چاہیے اور اگر اس حوالے سے کوئی خامیاں یا سقم موجود ہو تو اسکو دور کیا جانا چاہئے۔

 

پشاور(چترال ٹائمزرپور ٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیاہے۔گورنرنے کہاکہ واقعہ پر دل بہت افسردہ ہے، ایرانی حکومت و ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے ایرانی حکومت و ایرانی عوام سے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، گورنر تبریز ملک رحمتی کے درجات بلندی کی بھی دعا کی اور پسماندگان و ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔#


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
89145