Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے، کل یونیورسٹی آف چترال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

شیئر کریں:

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے، شاہی مسجد کا دورہ، تجاریونین سے ملاقات، کل یونیورسٹی آف چترال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی دو روزہ دورے پر لوئر چترال پہنچ گئے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ سابق وزیر فضل الہی اور چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختوانخوہ ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات اے۔ ڈی ۔سی چترال اور اسسٹنٹ کمشنر و دیگر افسران نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی اپنے دورہ چترال کے دوران یونیورسٹی آف چترال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔لوئر چترال پولیس کی جانب سے گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی کا دورہ چترال کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گے ہیں ۔

بعد ازاں گورنر نے شاہی مسجد کا دورہ کیا ، جہاں شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے گورنر کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور صدر تجار یونین بشیراحمد، قاری جمال عبدالناصر ودیگر بھی موجود تھے۔
تجار یونین چترال لوئیر کی وفد گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی ، وفد نے گورنر خیبر پختواہ کو چترال کے عوام اور تاجرون کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا اور ان کو فوری حل کرنے کی درخواست کی۔وفد کی قیادت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال کر رہے تھے۔وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ چترال ٹاؤن کے لئے منظور شدہ بیوٹیفیکیشن فنڈ کو ۲ سال گزرنے کے باوجود استعمال نہیں کیا جا رہا اور مذکورہ فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا اس فنڈ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ چترال کا حق ضائع نہ ہو۔وفد نے گورنر کو بتایا کہ چترال بائی پاس روڈ کو بنے ہوئے ۱۲ سال گزرنے کے باوجود بھی وہاں کاروبار کرنے والے تاجر بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات درپیش ہیں لہٰذا بائی پاس روڈ کو بجلی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ چترال میں تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے لئے پاک افغان بارڈر کھولنے کی درخواست کی گئی تاکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں اور چترال سے غربت کا خاتمہ ہو۔
گورنر خیبر پختونخواہ نے وفد کو یقین دلایا کہ چترال اور چترال کے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور چترال کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit chitral 1

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit chitral 2

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit chitral 1 chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit chitral 2 chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit chitral 3

chitraltimes governor kp haji ghulam ali visit chitral 3 tujar union

chitraltimes haji ghulam ali visit shahi qilla chitraltimes haji ghulam ali visit shahi qilla 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
82180