Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرحاجی غلام علی نے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں پانچ روزہ اسپورٹس گالا کا افتتاح کردیا

Posted on
شیئر کریں:

گورنرحاجی غلام علی نے پاک فوج الیون کور کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں پانچ روزہ اسپورٹس گالا 2023 کا افتتاح کردیا

سپورٹس گالا میں 4 یونیورسٹیوں اور4 کالجز کے 10 ہزار سے زائد میل وفیمل اتھیلٹس 10سے زائد مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

کھیل انسان میں قوت برداشت، نظم و ضبط اور اتفاق کاجذبہ پیداکرتاہے،گورنر حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پاک فوج الیون کور کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی پشاور میں پانچ روزہ اسپورٹس گالا 2023 کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں نگران وزیرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان، نگران صوبائی وزیر نجیب اللہ خان، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمدسلیم، وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل مجید، الیون کور کے لیفٹیننٹ کرنل عاصم،ڈائریکٹرسپورٹس بحر کرم، سابق رکن صوبائی اسمبلی عاطف الرحمن،طلباء وطالبات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

خٹک سپورٹس جمنازیم زرعی یونیورسٹی میں شروع ہونیوالے سپورٹس گالا میں چار یونیورسٹیوں زرعی یونیورسٹی پشاور، یو ای ٹی پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف پشاور سمیت4 کالجز خیبرمیڈیکل کالج، خیبرڈنٹسٹری کالج، ارنم انسٹیوٹ پشاور اور پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے 10 ہزار سے زائد میل فیمل اتھیلٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں میل کھلاڑیوں کرکٹ، سکواش، ٹیبل ٹینس، بیدمنٹن، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور اتھلیٹکس اور فیمیل کھلاڑیوں کیلئے ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی، کیرم بورڈ اور لڈو کے مقابلے شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکاکہناتھاکہ اگر وی سی مجھ سے مشورہ کرتے تو اسپورٹس گالا میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو گورنرہاوس مدعوکرتاجس پر منتظمین،کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کااظہارکیا اورگورنر کاشکریہ ادا کیا۔ گورنرنے اس موقع پر اسپورٹس گالا کے انعقاد پر کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور اسپورٹس گالا کے منتظمین کومبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہاکہ کھیل انسان میں قوت برداشت، نظم و ضبط اور اتفاق کاجذبہ پیداکرتاہے۔صحت مندزندگی کیلئے کھیل اہم سرگرمی ہے،کھیلوں کو فروغ دیکر دہشت گردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے اورکھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوتی جارہی ہے،محکمہ تعلیم،تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرانیکی ذمہ دار ی ادا کریں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کریں۔ بچوں کو اسپورٹس کی تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، تمام سہولیات وضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود خیبرپختونخوا اولمپکس کے صدر رہ چکے ہیں اور کھیلوں کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ گورنرنے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالب علم ملک اوراپنے تعلیمی اداروں کے سفیر ہیں، کھلاڑی محنت کریں اور اپنے اپنے میدان میں نام پیدا کریں۔نوجوانوں بحیثیت پاکستانی ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے اور جڑے رہناہے اور ان تمام منفی پروپیگنڈوں اور سوچ کی نفی کرنی ہوگی جس سے ریاست اور یاستی اداروں کا نقصان ہو۔انہوں نے کہ آج اس عظیم الشان سپورٹس گالا کے موقع پر بہت خوشی اور فخر کے ساتھ آپ کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ ایک اہم دن ہے کیونکہ یہ سپورٹس گالا محض ایک تقریب نہیں ہے۔ یہ اتحاد، استقامت، برداشت، شائستگی کے جذبے اور ہماری یونیورسٹیوں کی آپس میں محبت کا ایک زندہ ثبوت ہے جو کیمپس کے سپورٹس منتظیمین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔تقریب کے اختتام پرگورنر نے سپورٹس گالا میں شریک کھلاڑیوں میں ٹرافیاں جبکہ سپورٹس گالا کے منتظمین میں تعریفی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔
چئیرمین کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی و وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان بنگش اور ڈاکٹر نجیب اللہ سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali inagurating agri university sports galla 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80046