Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرحاجی غلام علی سے انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس پاکستان وفد کے سربراہ نکولس لمبرٹ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

گورنرحاجی غلام علی سے انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس پاکستان وفد کے سربراہ نکولس لمبرٹ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

آئی سی آر سی پاکستان وفد کے سربراہ نے گورنر کو خیبرپختونخوا بالخصوص ضم اضلاع میں قدرتی آفات کے متاثرین کو فراہم کی جانیوالی امدادی خدمات سے متعلق آگاہ کیا
خیبرپختونخوا کے بندوبستی و ضم اضلاع میں آئی سی آر سی کی قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گورنرحاجی غلام علی

گورنرسے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ)خیبرپختونخوا ساجد علی ندیم کی بھی ملاقات، ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش کیں

گورنر کی مالی امور میں شفافیت کیلئے ڈپٹی آڈیٹرجنرل کو آڈٹ پیراز کو سرکاری افسران کی سالانہ پرفارمنس رپورٹس میں شامل کرنیکی تجویز

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے بندوبستی و ضم اضلاع میں آئی سی آر سی کی قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آئی سی آر سی کا جنگ زدہ اور قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں ایک انتہائی معتبر مقام ہے،انسانی خدمت میں مصروف اس عالمی ادارے کو مکمل معاونت و درکار تعاون یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس پاکستان کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں آئی سی آر سی پاکستان وفد کے سربراہ نکولس لمبرٹ اور ذیلی سربراہ جہاد نابہان شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو خیبرپختونخوا بالخصوص ضم اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرین کو فراہم کی جانیوالی امدادی خدمات سے متعلق آگاہ کیا۔سربراہ وفد نے بتایا کہ آئی سی آر سی کیجانب سے بنوں اور لکی مروت میں حالیہ آندھی و طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد کی گئی ہے جبکہ ضم اضلاع میں بارودی سرنگوں سے متاثرہ ہونیوالے افراد کی بحالی سمیت طبی امدادی خدمات فراہم کی جاتی ہے، اس موقع پرگورنرنے کہاکہ انسانی خدمت سے قوموں کے درمیان نفرتوں کا خاتمہ اور محبتیں پروان چڑھتی ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ صوبہ کے بندوبستی اور ضم اضلاع کی انجمن ہلال احمر کے اسٹرکچر کوکارکردگی میں مزید بہتری کیلئے ہوم ورک کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو اس میں امل کرنے سے اس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکتی ہے. پاکستان میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عطیات دینے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہلال احمر میں ایسے افراد ہونے چاہئیں جو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوں۔گورنرنے کہاکہ وہ خودایک سوشل ورکر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انسانیت کی خدمت اور اُن کی سرپرستی اورمشکلات کاحل اپنافرض سمجھتے ہیں اور ذاتی طور پر انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کی نگرانی کرتے ہیں۔انہوں نے آئی سی آر سی پاکستان کے وفد کو تجویز دی کہ پشاورشہرکوہاٹی میں ایک ہسپتال موجود ہیں اگر ان کاچارٹر اس کی اجازت دیتاہے تو وہ اس ہسپتال کو کمیٹی کے حوالہ کرنے کے بارے میں میئر پشاور سے شہریوں کے مشکلات کے خاتمے کیلئے بات کرسکتے ہیں تاکہ یہ ادارہ پشاور شہرمیں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور اس حوالے سے ادویات کی فراہمی کو ہم یقینی بنائیں گے، جس پر آئی سی آر سی پاکستان وفد کے سربراہ نے گورنر کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انسانی خدمت سے متعلق گورنرکے ویژن کی تعریف کی اور گورنر کی انسانی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے سمیت دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

 

علاوہ ازیں گورنرسے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد علی ندیم نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور خیبرپختونخوا کی ضلعی حکومتوں کے حوالے سے تیارکئے گئے سالانہ آڈٹ رپورٹس 2021-22 گورنرکوپیش کئے۔ اس موقع پر گورنر نے مالی امور میں شفافیت کیلئے ادارے کو مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تجویز پیش کی کہ محکمہ آڈٹ ایک ایسا میکنزم تشکیل دے کہ جس سے کسی بھی سرکاری افسر کی سالانہ جائزہ کارکردگی رپورٹ میں آڈٹ پیراز سے متعلق شق کو شامل کیا جائے اس سے محکموں کے مالی معاملات میں مزید شفافیت آئے گی اور پتہ بھی چل سکے گا کہ مالی امور سے متعلق کس افسر کے پیچھے آڈٹ پیراز آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ کا درست استعمال ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے، مالی امور میں شفافیت سے ہی قومی خزانہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Governor KP receiving audit report


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75639